علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 15 اکتوبر، 2023

گناہ صغیرہ





🌷🌷حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ:


🔴 لَا تُحَقِّرُوا شَيْئاً مِنَ الشَّرِّ وَ إِنْ صَغُرَ فِي أَعْيُنِكُمْ وَ لَا تَسْتَكْثِرُوا شَيْئاً مِنَ الْخَيْرِ وَ إِنْ كَثُرَ فِي أَعْيُنِكُمْ فَإِنَّهُ لَا كَبِيرَ مَعَ الِاسْتِغْفَارِ وَ لَا صَغِيرَ مَعَ الْإِصْرَار


🔵 کسی بھی برائی کو معمولی نہ سمجھو اگرچہ وہ تمہاری نظروں میں کتنی ہی معمولی ہو اور کسی بھی نیکی کو زیادہ نہ سمجھو اگرچہ وہ تمہاری نظروں میں بہت زیادہ ہو، کیونکہ استغفار کے ساتھ گناہ، کبیرہ نہیں رہتا اور گناہ پر اصرار سے گناہ، صغیرہ نہیں رہتا۔

منگل، 10 اکتوبر، 2023

منافقت

 


🌷🌷 حضرت امام باقر علیہ السلام:


🔴 بِئْسَ الْعَبْدُ عَبْدٌ يَكُونُ ذَا وَجْهَيْنِ وَ ذَا لِسَانَيْنِ يُطْرِي أَخَاهُ شَاهِداً وَ يَأْكُلُهُ غَائِباً إِنْ أُعْطِيَ حَسَدَهُ وَ إِنِ ابْتُلِيَ خَذَلَهُ.


 🔵 بدترین شخص وہ ہے جو دو چہرے اور دو زبان والا ہو جو اپنے بھائی کے سامنے اس کی خوب تعریف کرے اور اس کے پس پشت اس کی غیبت کرے، جب اسے عطا کیا جائے تو اس سے حسد کر بیٹھے اور جب وہ مصیبت میں گرفتار ہو تو اسے بے تنہا چھوڑ دے۔

جمعہ، 22 ستمبر، 2023

بہترین دوست


▫️ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام:


⚪️ خَيْرُ إِخْوَانِكَ مَنْ نَسِيَ ذَنْبَكَ وَ ذَكَرَ إِحْسَانَكَ إِلَيْهِ.


🔵 تمہارا بہترین دوست وہ ہے جو تمہاری خطا کو بُھلا دے اور نیکی کو یاد رکھے۔


📚 أعلام الدين في صفات المؤمنين، ص۳۱۳، من كلام أبي محمد الحسن العسكري ع



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor