علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 8 اکتوبر، 2017

#صحیفہ_سجادیہ_سے



💐 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلى‌ مُحَمَّدٍ وَالِهِ، 

بارالہا! محمد(ص) اور ان کی  آل (ع) پر رحمت نازل فرما،

💐 واكْفِنى ما يَشْغَلُنِى الاِْهْتِمامُ بِهِ،

 اور مجھے ہر اس چیز سے بے نیاز فرما جس کی فکر نے مجھے خود میں مشغول کر رکھا ہے

💐 واسْتَعْمِلْنى بِما تَسْئَلُنى غَداً عَنْهُ۔۔

اور مجھے اس کام میں مشغول کردے  جس کے بارے میں کل تو مجھ سے حساب لے گا اور سوال کریگا۔

📚دعائے مکارم الاخلاق، صحیفه سجادیه، دعا نمبر20۔

✍🏻 حضرت امام سجاد علیہ السلام دعا کے اس فقرے میں معبود سے چاہتے ہیں کہ جو چیز انہیں اپنے میں مشغول کرلے اس میں معبود مدد کرے۔
یعنی وہ کوئی ایسی راہ دکھائے جس سے وہ اہم کاموں کی طرف متوجہ ہوں اور انہیں انجام دیں  اور عمر کو برباد نہ کریں ، اور دوسرے جملہ میں اہم کام کو بیان فرمایا ہے یعنی وہ امور جن کا موت کے بعد سوال ہوگا۔ 

🔸 کس چیز کے بارے میں سوال ہوگا ؟ 

✍🏻 روایات کے مطابق عالم برزخ میں جس چیز کے بارے میں سوال ہوگا وہ سوال عقائد کے سلسلہ میں ہیں. 
جیسا کہ ایک روایت میں حضرت امام سجاد علیہ السلام منکر و نکیر کے سوالوں  کے بارے میں  فرماتے ہیں:

📜...أَلَا وَ إِنَّ أَوَّلَ مَا يَسْأَلَانِكَ عَنْ رَبِّكَ الَّذِي كُنْتَ تَعْبُدُهُ وَ عَنْ نَبِيِّكَ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكَ وَ عَنْ دِينِكَ الَّذِي كُنْتَ تَدِينُ بِهِ وَ عَنْ كِتَابِكَ الَّذِي كُنْتَ تَتْلُوهُ وَ عَنْ إِمَامِكَ الَّذِي كُنْتَ تَتَوَلَّاهُ وَ عَنْ عُمُرِكَ فِيمَا أَفْنَيْتَ وَ عَنْ مَالِكَ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبْتَهُ وَ فِيمَا أَنْفَقْتَهُ‏ فَخُذْ حِذْرَكَ وَ انْظُرْ لِنَفْسِكَ وَ أَعِدَّ الْجَوَابَ قَبْلَ الِامْتِحَانِ وَ الْمُسَاءَلَةِ وَ الِاخْتِبَار....

🍃 جان لو! کہ سب سے پہلے وہ دونوں تم سے

 ✅تمہارے پروردگار کے سلسلہ میں سوال کریں گے، جس کی تم عبادت کیا کرتے تھے؟ 
 ✅تمہارے پیغمبر کے بارے میں، جنہیں تمہارے لئے بھیجا گیا ۔
✅تمہارے دین کے سلسلہ میں، جس پر تمہارا عقیدہ تھا۔
✅تمہاری کتاب کے بارے میں، جس کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ 
✅تمہارے امام کے سلسلہ میں، جس سے دوستی کا دم بھرتے تھے۔

☘️ اسکے بعد
🔹 زندگی کے سلسلہ میں کہ اسے کس چیز میں گذاری؟ 
🔹تمہارے مال و ثروت کے سلسلہ میں کہ کہاں سے کمایا؟
 🔹اور کس راہ میں خرچ کیا؟

⚠️لہذا ! ہوشیار رہو، اور اپنے بارے میں غور کرو، اور امتحان ، اور حساب و کتاب  اور اختبار سے پہلے جواب تیار کرلو۔

📚الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏8، ص 73، كلام علي بن الحسين ع؛ تحف العقول، ص 249،  موعظته ع لسائر أصحابه و شيعته و تذكيره إياهم كل يوم جمعة۔
🔵🔵🔵🔵🔵

🔘کربلا جلوہ گاہ عرفان، ایمان و تقوی🔘



آیت الله محی الدین حائری شیرازی: حضرت امام حسین علیه السلام شب عاشور دوسرے لہجے میں خطاب کرتے ہیں روز عاشورا کسی اور انداز میں :

🌷 شب عاشور اپنے اصحاب سے کچھ اس طرح فرماتے ہیں (تمہاری ضرورت نہیں، تم جاسکتے ہو، میں تم سے اپنی بیعت کو اٹھا لیتا ہوں۔)

🌷 لیکن روز عاشور لشکر اعداء کے سامنے: آو میری مدد کرو، ہے کوئی جو میری نصرت کو پہونچے؟ هل من ناصر ینصرنی؟

💚 شب عاشور کا بیان اسلئے تھا تاکہ سست، ضعیف العقیدہ شخص میں سے کوئی اخیار امت میں باقی نہ رہ گیا ہو؛

🖤 اور دن میں ندا دیتے ہیں تاکہ کوئی نیک انسان کہیں خبیثوں میں باقی نہ رہ گیا ہو۔

رات میں لوگوں کو جانچتے پرکھتے ہیں تاکہ لشکر خدا میں صرف اور صرف صالحین باقی بچے ہوں اور دن میں ایسے جملے کہتے تاکہ ان کے مقابل فقط اشقیاء باقی رہیں۔
                     
وہ حسین (ع ) جو عرفہ میں اسقدر گریہ کرتا نظر آتا ہے،  اسی کے اندر یہ طاقت  ہے کہ روز عاشورا تمام عالم کو اس قدر رلاجائے ‌۔۔۔۔۔...
⚫️⚫️⚫️⚫️⚫️

#روز_غربت_حسین_ع



⚫️نویں محرم؛ تاسوعائے حسینی⚫️


 ♦️ عن أَبَی عَبْدِ اللَّهِ ع: تَاسُوعَاءُ يَوْمٌ حُوصِرَ فِيهِ الْحُسَيْنُ ع وَ أَصْحَابُهُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ بِكَرْبَلَاءَ وَ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ خَيْلُ أَهْلِ الشَّامِ وَ أَنَاخُوا عَلَيْهِ  وَ فَرِحَ ابْنُ مَرْجَانَةَ وَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ بِتَوَافُرِ الْخَيْلِ وَ كَثْرَتِهَا وَ اسْتَضْعَفُوا فِيهِ الْحُسَيْنَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَ أَصْحَابَهُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَ أَيْقَنُوا أَنْ لَا يَأْتِيَ الْحُسَيْنَ ع نَاصِرٌ وَ لَا يُمِدَّهُ أَهْلُ الْعِرَاقِ بِأَبِي الْمُسْتَضْعَفُ الْغَرِيبُ 

♦️امام صادق (ع): تاسوعا ایسا دن ہے جب امام حسین(ع ) اور اصحاب کا کربلا میں محاصرہ کرلیا گیا۔ اور  شامیوں کے لشکر نے ان کو گھیر لیا. ابن مرجانه اور ابن سعد اپنے گھوڑ سواروں اور لشکر کی كثرت سے مسرور ہوئے اور امام حسین صلوات اللہ علیہ اور آپ(ع) کے اصحاب رضی اللہ عنہم کو کمزور و ناتواں سمجھا اور یقین کرلیا کہ امام حسین (ع) کا اب کوئی ناصر نہیں آئے گا اور اہل عراق ان کی مدد نہیں کریں گے، میرے باپ فدا ہوجائیں اس کمزور گردانے گئے غریب پر۔

📚کافی، ج4، ص147

🔶 توجہ:

🔻اگرچه تاسوعا اباعبدالله الحسین (ع) کی غربت کا دن ہے اور ہمارے آہ و بکا کا دن ہے لیکن اس کے ساتھ ہمارے لئے یہ دن اس واسطے اہم ہے کہ اپنے بارے میں فکر کریں؛ کیا میں اپنے امام کی نصرت کے لئے تیار ہوں؟ تاسوعا بتارہا ہے کہ اگر لوگ اپنے امام کی نصرت کے لئے تیار نہ ہوں،تو امام کو کس طرح قتلگاہ میں پہونچا دیا جاتا ہے۔

🔻جو قوم بیدار نہ ہو اور بغیر کسی تیاری کے اپنے امام کو پکار رہی ہو  اس کے ساتھ کیا ہوگا؟ امت بیدار نہ ہو تو امامت یا قتلگاہ میں ہوگی یا برسرنیزہ

🔻پھر کبھی امام کا سر نوک نیزہ پر نہ ملے
🔻پھر کبھی امام کا سر اقدس تن سے جدا نہ ہو
🔻پھر کبھی کسی امام کو رسیوں میں نہ جکڑا جائے۔
🔻پھر کبھی اہل بیت(ع) کی تشہیر نہ کی جائے۔ 

🔻پھر کبھی کسی امام کی آغوش میں  ششماہے کا گلا نہ چھیدا جائے، خدا نے غیبت کو طولانی کردیا ہے تاکہ ہم تیار ہوجائیں۔ ہمارا العجل کہنا ان لوگوں کی طرح طرح نہ ہو جو اپنے خطوط میں امام کو لکھا کرتے تھے«فَإِنَّ النَّاسَ مُنْتَظِرُونَ لَكَ  لَا إِمَامَ لَهُمْ غَيْرُكَ ، فَالْعَجَلَ ، ثُمَّ الْعَجَلَ ، ثُمَّ الْعَجَلَ »(انساب الاشراف، بلاذری)

🔻کیوں زیارتوں میں آیا ہے«وَ نُصْرَتِي لَكُمْ مُعَدَّةٌ»؟ 
كامل الزيارات‏، ص218

♦️ہمیں اس طرح تیار رہنا چاہئے جیسا امام حسین (ع) نے اپنی ہمراہی کے سلسلہ میں بیان فرمایا:

📜منْ كَانَ بَاذِلًا فِينَا مُهْجَتَهُ وَ مُوَطِّناً عَلَى لِقَاءِ اللَّهِ نَفْسَهُ فَلْيَرْحَل معنا۔

◾️جو شخص اپنا خون نثار کرنے اور خدا سے ملاقات کے لئے تیار ہو  ہمارے ساتھ چلے‏

📚اللهوف على قتلى الطفوف‏، ابن طاووس، ص61۔

⬛️ السَّلَامُ عَلَى الْحُسَيْنِ الْمَظْلُومِ الشَّهِيدِ السَّلَامُ عَلَى أَسِيرِ الْكُرُبَاتِ وَ قَتِيلِ الْعَبَرَات⬛️

🏴🏴🏴🏴🏴