آخر ذی القعدہ
#شہادت_امام_جواد_علیہ_السلام
◾️حضرت امام محمد تقی علیہ السلام ۲۲۰ ہجری میں اس روز معتصم کے زہر سے شہید ہوئے۔ شہادت کے وقت آپ علیہ السلام کے سن مبارک کے ۲۵ سال اور تین ماہ اور ۱۲ روز ہی گزرے تھے۔
[ارشاد: ج۲، ص۲۹۵۔ اعلام الوري: ج۲، ص۱۰۶۔ توضیح المقاصد: ص۲۹۔ کشف الغمه: ج۲، ص۳۷۰۔ اصول کافی: ج۲، ص۵۴۱۔ فیض العلام: ص۱۰۳۔ بحار الانوار: ج۵۰، ص۸-۱۰۔ قلائد النحور: ج ذي القعده، ص۲۷۹]
▪️آپ علیہ السلام کی شہادت کے سلسلہ میں ۵ ذی القعده، ۱۱ ذی القعده [ (بحار الانوار: ج ۵۰، ص۱۱، ۱۲، ۱۴، ۱۵، ۱۷]، ۵ ذی الحجّه سال ۲۱۹ هـ [تتمه المنتهی: ص ۳۰۰]، ۶ ذی الحجّة [شرح إحقاق الحقّ: ج ۱۲، ص۴۱۶]، 25 ذی الحجّة کی تاریخیں بھی ذکر ہوئی ہیں۔
▪️حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے بعد، مأمون نے حضرت جواد الائمه علیه السلام کو بغداد میں طلب کیا اور اپنی بیٹی امّ الفضل کو آپ علیہ السلام کے عقد میں دے دیا۔ کچھ عرصہ بعد جب کہ امام علیہ السلام مامون کے برے برتاؤ سے کافی رنجیدہ تھے حج کے لئے مکّہ مکرّمہ تشریف لے گئے۔
▪️اس کے بعد مدینہ منوّرہ چلے آئے، اور آپ علیہ السلام وہیں قیام پذیر رہے یہاں تک کہ مأمون واصل جہنم ہوا اور اس کا بھائی معتصم خلیفہ بن گیا۔
▪️معتصم امام جواد علیہ السلام سے بے انتہا حسد کرتا تھا، اس نے امام معصوم علیہ السلام کو امّ الفضل کے ہمراہ بغداد میں طلب کیا۔ آپ علیہ السلام نے مدینہ میں اکابرین شیعہ اور اصحاب ثقات کے سامنے حضرت امام ہادی علیہ السلام کا اپنے بعد کے امام کے عنوان سے تعارف کرایا اور امامت کی امانتوں کو ان کے سپرد کیا اور ۲۸/محرّم ۲۲۰ھ کو بغداد تشریف لے آئے۔
◾️امّ الفضل نے اپنے چچا معتصم کے حکم سے، اور ایک قول کے مطابق جعفر بن مأمون کی ایما پر، امام علیہ السلام کو ۲۵سال کی عمر میں زہر سے مسموم کردیا۔ [قلائد النحور : ج ذی القعده، ص ۲۷۹]
◾️حضرت امام جواد علیہ السلام کی اولاد کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں: حضرت امام ہادی علیہ السلام، موسی مبرقع، ام کلثوم، [تاریخ الائمہ، ص۲۱] حکیمہ، خدیجہ، [تاریخ سامراء، ج۳، ص۳۰۲؛ تاج الموالید، ص۲۷۹] امامہ، فاطمہ [ارشاد، ج۲، ص۲۹۵؛ بحارالانوار، ج۵۰، ص۸، ۱۳] ابو احمد حسین، ابو موسی عمران، زینب، ام محمد، میمونہ۔ [منتھی الآمال، ج۲، ص۳۵۰ از "تحفۃ الازھار فی نسب ابناء الائمہ الاطھار" و "تاریخ قم"]
📚تقویم الشیعہ، عبدالحسین نیشابوري، انتشارات دلیل ما، آخر ذوالقعدہ، ص۳۳۵۔