۱۰/ ذی الحجہ
#عید_الاضحیٰ
🌷عید الاضحیٰ۔۔۔ قربانی کا دن۔۔۔۔
دنیا سے وابستگی اور تعلقات کے بندھنوں کو توڑتے ہوئے۔۔۔۔
خدا کی طرف پلٹنے اور حق و حقیقت سے متّصل ہونے کا دن۔
🌹 سیرت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوکر خدا کی بارگاہ میں اپنی عزیز ترین شے کے فدا کرنے کا دن۔
🌷🌷 جیسا کہ حضرت رسول اکرم صلّی اللّہ علیہ و آلہ و سلّم فرماتے ہیں: یہ دن "ثجّ" و "عجّ" کا دن ہے:
🔴 أيُّهَا النَّاسُ هَذَا يَوْمُ الثَّجِّ وَ الْعَجِّ فَالثَّجُ مَا تُهْرِيقُونَ فِيهِ مِنَ الدِّمَاءِ فَمَنْ صَدَقَتْ نِيَّتُهُ كَانَتْ أَوَّلُ قَطْرَةٍ مِنْهُ كَفَّارَةً لِكُلِّ ذَنْبٍ وَ الْعَجُّ الدُّعَاءُ فَعِجُّوا إِلَى اللَّهِ فَوَ الَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ أ لَا يَنْصَرِفُ مِنْ هَذَا الْمَوْقِفِ أَحَدٌ إِلَّا وَ قَدْ غُفِرَ لَهُ إِلَّا صَاحِبُ كَبِيرَةٍ مِنَ الْكَبَائِرِ مُصِرٌّ عَلَيْهَا لَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ بِالْإِقْلَاعِ عَنْهَا.
🔵 اے لوگو! یہ دن "ثجّ" اور "عجّ" کا دن ہے،
"ثج" جو اس دن آپ قربانی کا خون بہاتے ہیں، جس کی نیّت خالص اور سچّی ہوگی اسکی قربانی کا پہلا قطرہ اس کے تمام گناہوں کا کفارہ ہوگا،
اور "عجّ" سے مراد دعا ہے، لہذا خدا کی بارگاہ میں توبہ و انابہ کرو،
اس خدا کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں محمد (صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) کی جان ہے اس جگہ سے کوئی بھی نامراد اور بغیر بخشش کے واپس نہیں ہوگا سوائے اس کے جو گناہانِ کبیرہ کا مرتکب ہو اور اس پر اصرار کر رہا ہو اور اس سے چھٹکارے کا کوئی ارادہ بھی نہ رکھتا ہو۔
📚 دعائم الإسلام، ج۲، ص۱۸۱، فصل ذكر الضحايا
🌺 عید الاضحیٰ فداکاری، ایثار کا دن ہے
☪️ آئیے! کیوں نہ ہم ان مبارک اوقات میں دل کے طاقچوں سے خود غرضی، انانیت، ہوا و ہوس کے اصنام کو گراکر،۔۔۔۔
نفس کی قربانی دیتے ہوئے۔۔۔
خدا کی بندگی اور تعبّد کی راہ میں قدم بڑھانے کی کوشش کریں؛
اور سب کی بھلائی،۔۔۔۔
امن و آسائش کی دعا کریں۔