#بحث_و_تکرار
🌷🌷 حضرت امام علی نقی علیہ السلام:
🔴أَلْمِرَاءُ يُفْسِدُ الصَّدَاقَةَ الْقَدِيمَةَ وَ يُحَلِّلُ الْعُقْدَةَ الْوَثِيقَةَ وَ أَقَلُّ مَا فِيهِ أَنْ تَكُونَ فِيهِ الْمُغَالَبَةُ وَ الْمُغَالَبَةُ أُسُّ أَسْبَابِ الْقَطِيعَةِ۔
🔵 بحث و تکرار پرانی دوستی کو خراب کردیتی ہے اور مضبوط گرہوں کو کھول دیتی ہے۔ اور بحث و جدال میں کمترین چیز یہ ہے کہ اس میں ایک دوسرے پر غلبہ پانے کی کوشش ہوتی ہے اور یہ غلبہ پانے کی کوشش ہی قطع تعلق کا بنیادی سبب ہے۔
📚 أعلام الدين في صفات المؤمنين، ص311، من كلام الإمام أبي الحسن علي بن محمد بن الرضا ع ...
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼 اختلافات کو دور کرنے، رشتوں کو مضبوط بنانے اور حقیقت تک پہونچنے میں سوال و جواب، گفتگو، اور مذاکرات کا اہم کردار ہوتا ہے۔
لیکن اگر یہی گفتگو بحث و تکرار، کٹ حجتی اور ہٹ دھرمی میں تبدیل ہوجائے تو اس سے مسائل سلجھتے نہیں مزید الجھ جاتے ہیں۔
کیونکہ بحث و تکرار کا حقیقت سے کوئی سروکار نہیں ہوتا، اس میں صرف خود کو اونچا دکھانے اور سامنے والے کو نیچا دکھانے کی کوشش ہوتی ہے۔
جس میں نہ سامنے والے کی شخصیت کا خیال رہتا ہے نہ الفاظ کی شائستگی کا دھیان۔ اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کدورتوں کو ہوا ملتی ہے، رنجشوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مضبوط دوستیاں ختم ہوجانے کی منزل میں پہونچ جاتی ہیں۔