علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 30 جون، 2024

یوم مباہلہ



۲۴/ ذی الحجہ


#یوم_مباہلہ


یہ دن جہاں ایک طرف سے اہل بیت علیہم السلام کا نجران عیسائیوں کے ساتھ مباہلہ کا دن ہے تو دوسری طرف اہل بیت علیہم السلام کی شان میں آیت تطہیر کے نزول کا دن ہے۔


[مسار الشیعہ، ص۲۲۔۲۳؛ العدد القویہ، ص۳۰۷-۳۰۸؛ مصباح کفعمی، ج۲، ص۶۰۱؛ بحار الانوار، ج۹۷، ص۱۶۸-۳۸۴؛ فیض العلام، ص۱۲۷۔۱۲۹، زادالمعاد، ص۲۸۷]

پیر، 24 جون، 2024

عید غدیر



۱۸/ ذی الحجہ


#عید_غدیر


ہجرت کے دسویں سال حجۃ الوداع سے واپسی پر اس روز واقعہ غدیر رونما ہوا،


[الغدیر، ج۱، ص۱۰، ۳۳، ۲۱۳، ۔۔ کافی، ج۴، ص۱۴۹، توضیح المقاصد، ص۳۱؛  العدد القویه، ص۱۶۶؛  مصباح کفعمی، ج۲، ص۶۰۱؛ مناقب ابن شهر آشوب، ج۳، ص۳۷؛ مصباح المتهجد، ص۷۵۴؛ بحار الانوار، ج۳۵، ص۱۵۰، ج۹۵، ص۱۸۹؛ فیض العلام، ص۱۲۲؛ تاریخ دمشق، ج۴۲، ص۲۳۳، ۲۳۴۔۔]


اور غدیر خم میں ایک لاکھ بیس ہزار حجاج کے تین روزہ اجتماع میں نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ نے اپنے ایک طولانی خطبہ میں علی بن ابی طالب اور گیارہ ائمہ علیہم السلام کو تا روز قیامت کے لئے امام کے عنوان سے پہچنوایا اور پورے اجتماع سے بیعت لی۔

اتوار، 23 جون، 2024

عید_غدیر میں کون سے اعمال انجام دیں؟



#استقبال_غدیر


🌹🌹عیـــد اللــــه الاکبـــر [۳]🌹🌹


#عید_غدیر میں کون سے اعمال انجام دیں؟



🌷۱۔ پیغام ولایت عام کریں۔


🔵 قال رسول اللہ (ص): قَالَ يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ‏ لِيُبَلِّغِ‏ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ‏ أُوصِي مَنْ آمَنَ بِي وَ صَدَّقَنِي بِوَلَايَةِ عَلِيٍّ أَلَا أَنَّ وَلَايَةَ عَلِيٍّ وَلَايَتِي وَ وَلَايَتِي وَلَايَةُ رَبِّي عَهْداً عَهِدَهُ إِلَيَّ رَبِّي وَ أَمَرَنِي أَنْ أُبَلِّغَكُمُوه‏۔


🔴 اے لوگو! 👈🏼 حاضر غائب کو با خبر کرے: جو مجھ پر ایمان لایا اور جس نے میری تصدیق کی اسے میں علی کی ولایت کی وصیت کرتا ہوں، جان لو کہ علی کی ولایت میری ولایت ہے اور میری ولایت میرے رب کی ولایت ہے۔ یہ ایسا عہد و پیمان ہے جسے میرے پروردگار نے مجھ سے لیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اس پیغام کو تم تک پہونچاؤں۔


📚 تفسير العياشي، ج‏۱، ص۳۳۴، [سورة المائدة(۵): آيت ۶۷]؛ البرهان في تفسير القرآن،ج‏۲، ص۳۳۸، [سورة المائدة(۵): آية ۶۷]؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏۳۷،ص۱۴۱۔