۱۳/ جمادی الاولیٰ
#شہادت_حضرت_زہرا_علیہا_السلام
▪️حضرت امّ الائمۃ النجباء صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مدینہ میں مظلومانہ اور المناک شهادت حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی رحلت کے ۷۵ روز بعد واقع ہوئی ہے۔
[کافی، ج۱، ص۲۴۱، ۴۵۸؛ ج۳، ص۲۲۸، ج۴، ص۵۶۱؛ بصائر الدرجات، ص۱۷۴؛ تاریخ الائمہ، ص۶؛ تاریخ قم، ص۱۹۴؛ بحارالانوار، ج۲۲، ص۵۴۵؛ ج۲۹، ص۱۹۲، ج۴۳، ص۷، ۷۹، ۱۹۵؛ زاد المعاد، ص۳۷۴؛ فیض العلام، ص۲۴۶؛ الھدایۃ الکبریٰ، ص۱۷۸؛ جنات الخلود، ص۱۸]
شہادت کے سلسلہ میں مزید اقوال ۳/ جمادی الثانی میں ذکر ہونگے۔
▪️۱۴/ جمادی الاولیٰ کی رات میں حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے اپنے کچھ اصحاب کے ہمراہ حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کو سپرد لحد فرمایا۔
▪️حضرت امام صادق علیہ السلام سے صحیح السند کے ساتھ روایت کی گئی ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ کی رحلت کے بعد ۷۵ دن تک اس دنیا میں رہیں۔
بنا بر مشہور آنحضرت صلّی اللہ علیہ و آلہ کی رحلت ۲۸/ صفر کو ہوئی ہے، اور حضرت صدیقہ سلام اللہ علیہا کی شہادت ۱۳ یا ۱۴ یا ۱۵/ جمادی الاولیٰ میں واقع ہوئی ہے، لہذا ان تینوں دنوں میں آپ سلام اللہ علیہا کی زیارت مناسب ہے۔
[فیض العلام، ص۲۴۸؛ مفاتیح الجنان، اعمال ماہ جمادی الاولیٰ]
📚 تقویم شیعه، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۱۳/جمادی الاولیٰ، ص۱۵۳