علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 30 جون، 2024

یوم مباہلہ



۲۴/ ذی الحجہ


#یوم_مباہلہ


یہ دن جہاں ایک طرف سے اہل بیت علیہم السلام کا نجران عیسائیوں کے ساتھ مباہلہ کا دن ہے تو دوسری طرف اہل بیت علیہم السلام کی شان میں آیت تطہیر کے نزول کا دن ہے۔


[مسار الشیعہ، ص۲۲۔۲۳؛ العدد القویہ، ص۳۰۷-۳۰۸؛ مصباح کفعمی، ج۲، ص۶۰۱؛ بحار الانوار، ج۹۷، ص۱۶۸-۳۸۴؛ فیض العلام، ص۱۲۷۔۱۲۹، زادالمعاد، ص۲۸۷]

پیر، 24 جون، 2024

عید غدیر



۱۸/ ذی الحجہ


#عید_غدیر


ہجرت کے دسویں سال حجۃ الوداع سے واپسی پر اس روز واقعہ غدیر رونما ہوا،


[الغدیر، ج۱، ص۱۰، ۳۳، ۲۱۳، ۔۔ کافی، ج۴، ص۱۴۹، توضیح المقاصد، ص۳۱؛  العدد القویه، ص۱۶۶؛  مصباح کفعمی، ج۲، ص۶۰۱؛ مناقب ابن شهر آشوب، ج۳، ص۳۷؛ مصباح المتهجد، ص۷۵۴؛ بحار الانوار، ج۳۵، ص۱۵۰، ج۹۵، ص۱۸۹؛ فیض العلام، ص۱۲۲؛ تاریخ دمشق، ج۴۲، ص۲۳۳، ۲۳۴۔۔]


اور غدیر خم میں ایک لاکھ بیس ہزار حجاج کے تین روزہ اجتماع میں نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ نے اپنے ایک طولانی خطبہ میں علی بن ابی طالب اور گیارہ ائمہ علیہم السلام کو تا روز قیامت کے لئے امام کے عنوان سے پہچنوایا اور پورے اجتماع سے بیعت لی۔

اتوار، 23 جون، 2024

عید_غدیر میں کون سے اعمال انجام دیں؟



#استقبال_غدیر


🌹🌹عیـــد اللــــه الاکبـــر [۳]🌹🌹


#عید_غدیر میں کون سے اعمال انجام دیں؟



🌷۱۔ پیغام ولایت عام کریں۔


🔵 قال رسول اللہ (ص): قَالَ يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ‏ لِيُبَلِّغِ‏ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ‏ أُوصِي مَنْ آمَنَ بِي وَ صَدَّقَنِي بِوَلَايَةِ عَلِيٍّ أَلَا أَنَّ وَلَايَةَ عَلِيٍّ وَلَايَتِي وَ وَلَايَتِي وَلَايَةُ رَبِّي عَهْداً عَهِدَهُ إِلَيَّ رَبِّي وَ أَمَرَنِي أَنْ أُبَلِّغَكُمُوه‏۔


🔴 اے لوگو! 👈🏼 حاضر غائب کو با خبر کرے: جو مجھ پر ایمان لایا اور جس نے میری تصدیق کی اسے میں علی کی ولایت کی وصیت کرتا ہوں، جان لو کہ علی کی ولایت میری ولایت ہے اور میری ولایت میرے رب کی ولایت ہے۔ یہ ایسا عہد و پیمان ہے جسے میرے پروردگار نے مجھ سے لیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اس پیغام کو تم تک پہونچاؤں۔


📚 تفسير العياشي، ج‏۱، ص۳۳۴، [سورة المائدة(۵): آيت ۶۷]؛ البرهان في تفسير القرآن،ج‏۲، ص۳۳۸، [سورة المائدة(۵): آية ۶۷]؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏۳۷،ص۱۴۱۔

ہفتہ، 22 جون، 2024

عید_غدیر معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں



#استقبال_غدیر


🌹🌹عیــد اللـــه الاکبـــر [۱]🌹🌹


#عید_غدیر معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں:

اتوار، 16 جون، 2024

۱۰/ ذی الحجہ: عید الاضحیٰ



۱۰/ ذی الحجہ


#عید_الاضحیٰ


🌷عید الاضحیٰ۔۔۔ قربانی کا دن۔۔۔۔ 


دنیا سے وابستگی اور تعلقات کے بندھنوں کو توڑتے ہوئے۔۔۔۔


خدا کی طرف پلٹنے اور حق و حقیقت سے متّصل ہونے کا دن۔


🌹 سیرت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوکر خدا کی بارگاہ میں اپنی عزیز ترین شے کے فدا کرنے کا دن۔

ہفتہ، 15 جون، 2024

۹/ ذی الحجہ: شہادت حضرت مسلم و ہانی



۹/ ذی الحجہ


#شہادت_حضرت_مسلم_و_ہانی


اس روز سنہ ۶۰ھ میں محمد بن کثیر اور ان کے فرزند کوفے میں مسلم بن عقیل علیہ السلام کی مہمان نوازی کے جرم میں شہید کیے گئے۔ شبِ عرفہ میں جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام طوعہ کے گھر تشریف لے گئے۔


اور یوم عرفہ، چہار شنبہ، سنہ ۶۰ھ میں جناب مسلم بن عقیل اور ہانی بن عروہ کو کوفے میں شہید کر دیا گیا۔

۹/ ذی الحجہ: یوم عرفہ



۹/ ذی الحجہ


#یوم_عرفہ


✍🏼 روز عرفہ اسلام کی  عظیم عیدوں میں سے ہے اگرچہ روز عید نہیں کہا جاتا لیکن مبارک اورسعید ہے۔ اس دن خدائے رحمن و رحیم اپنے بندوں کو عبادت، دعا، مناجات کے لئے اپنی بارگاہ میں بلاتا ہے اور اپنی نعمتوں کے دسترخوان بچھا دیتا ہے۔ [الإقبال بالأعمال الحسنة (ط - الحديثة)،ج‏۲،ص۵۶۔]


ذی الحجہ کی ۹ تاریخ کو ظہر سے حجاج کرام صحرائے عرفات میں وقوف کرتے ہیں اور مغرب کے وقت عرفات سے مشعر الحرام کی طرف جاتے ہیں تاکہ دوسرے مناسک حج انجام دے سکیں۔ اس دن کی فضیلت کے سلسلہ میں بعض روایات:

پیر، 10 جون، 2024

بحث و تکرار


 

#بحث_و_تکرار 



🌷🌷 حضرت امام علی نقی علیہ السلام:



🔴أَلْمِرَاءُ يُفْسِدُ الصَّدَاقَةَ الْقَدِيمَةَ وَ يُحَلِّلُ الْعُقْدَةَ الْوَثِيقَةَ وَ أَقَلُّ مَا فِيهِ أَنْ تَكُونَ فِيهِ الْمُغَالَبَةُ وَ الْمُغَالَبَةُ أُسُّ أَسْبَابِ الْقَطِيعَةِ۔


🔵 بحث و تکرار پرانی دوستی کو خراب کردیتی ہے اور مضبوط گرہوں کو کھول دیتی ہے۔ اور بحث و جدال میں کمترین چیز یہ ہے کہ اس میں ایک دوسرے پر غلبہ پانے کی کوشش ہوتی ہے اور یہ غلبہ پانے کی کوشش ہی قطع تعلق کا بنیادی سبب ہے۔


📚 أعلام الدين في صفات المؤمنين، ص311، من كلام الإمام أبي الحسن علي بن محمد بن الرضا ع ...

جمعہ، 7 جون، 2024

شہادت_امام_جواد_علیہ_السلام



آخر ذی القعدہ


#شہادت_امام_جواد_علیہ_السلام


◾️حضرت امام محمد تقی علیہ السلام ۲۲۰ ہجری میں اس روز معتصم کے زہر سے شہید ہوئے۔ شہادت کے وقت آپ علیہ السلام کے سن مبارک کے ۲۵ سال اور تین ماہ اور ۱۲ روز ہی گزرے تھے۔

اتوار، 2 جون، 2024

۲۵ / ذی القعده: یوم دحو الارض


 

۲۵ / ذی القعده


۱ – #حضرت_امام_رضا_علیہ_السلام_کا_سفر_مدینہ_سے_مرو_کی_جانب


اس دن سنہ ۲۰۰ ہجری میں حضرت امام رضا علیہ مدینہ سے مرو کی جانب روانہ ہوئے۔

امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ اپنی مثال آپ


 

۳/جون


#یوم_رحلت_امام_خمینی_رح



امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ اپنی مثال آپ



✍🏼 اس میں شک نہیں کہ جب جب ظلم و ستم کی آندھیاں اٹھتی ہیں تو کوئی نہ کوئی اس کے سامنے سینہ سپر ہوتا ہے، اور ظلم، جہالت، بے دینی کے اندھیروں میں عدل و انصاف، دینداری، دبے کچلوں کی رسیدگی کی کرنیں بکھیرتا نظر آتا ہے۔