علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 31 مئی، 2024

۲۳/ ذی القعده: شہادت امام رضا علیہ السلام



۲۳/ ذی القعده


۱- #شہادت_امام_رضا_علیہ_السلام


ایک قول کے مطابق اس دن سنہ ۲۰۳ھ میں حضرت امام رضا علیہ السلام نے شہادت پائی۔


[مسار الشیعہ، ص۱۶؛ العدد القویہ، ص۲۷۵؛ بحارالانوار، ج۴۹، ص۲۹۳؛ ج۹۵، ص۱۹۸؛ فیض العلام، ص۹۷؛ تقویم المحسنین، ص۱۳]


سید ابن طاؤوس علیہ الرحمہ اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: میں نے أصحاب عجم رضوان اللہ علیہم کی بعض تصنیفات میں دیکھا ہے کہ مستحب ہے ۲۳/ ذی القعدہ کے دن قریب سے یا دور سے، آپ علیہ السلام کے معروف زیارت ناموں یا اس طرح کی کسی مروی زیارت کے ذریعہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوا جائے۔


[اقبال الاعمال، ج۲، ص۲۳؛ بحار الانوار، ج۹۹، ص۴۳] 


۲ - #جنگ_بنی_قریظہ


اس دن سنہ ۴ ہجری میں مین غزوہ بنی قریظہ پیش آیا۔ اس میں مسلمانوں کی تعداد ۳۰۰۰ تھی اور خلاّد بن سوید نام کا ایک شخص شہید ہوا اور کفار کی تعداد ۹۰۰ تھی جو سب کے سب مارے گئے۔


[الموسوعه الکبری فی غزوات النبی الاعظم صلّی اللَّہ علیہ و آلہ و سلّم، ج۳، ص۱۹۲؛ التنبیہ و الاشراف، ص۲۱۷؛ طبقات الکبری، ج۲، ص۷۴]


ایک قول کے مطابق یہ جنگ شوال میں واقع ہوئی ہے۔


[بحار الانوار، ج۱۹، ص۱۷۰؛ البدایہ و النہایہ، ج۳، ص۲۹۶]


📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۲۳/ ذی القعدہ، ص۳۳۰


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor