علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 7 مئی، 2024

شماتت




 #شماتت


🌷🌷 حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم:


🔴 لَا تُظْهِرِ الشَّمَاتَةَ بِأَخِيكَ‏ فَيَرْحَمَهُ‏ اللَّهُ‏ وَ يَبْتَلِيَكَ‏.


🔵 اپنے بھائی کی مصیبت پر خوشی کا اظہار مت کرو ورنہ خدا اس پر رحم فرمائے گا اور تمہیں اس میں مبتلا کردے گا۔


📚 الأمالي( للصدوق)، ص۲۲۷، ح۵، المجلس الأربعون


▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 شماتت یعنی خوشی کا اظہار کرنا، یعنی جب اپنے برادر مومن  پر کوئی مصیبت آئے تو خوشی کا اظہار مت کرو! ممکن ہے اس بات پر تمہارا دل خوش ہو کہ تمہارا ایک دشمن اور مخالف مصیبت میں گرفتار ہوگیا، یہ انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، انسان کے دل میں ایک کیفیت رونما ہوتی ہے یہ اختیاری نہیں ہے۔ لیکن اس کا اظہار اختیاری ہے۔ 


عرف عام میں شماتت کو ملامت کے  معنی میں سمجھا جاتا ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے بلکہ شماتت خوشی کے معنی میں ہے؛ «و لاتُشمِت بی عدوّی»  یعنی خدایا! میرے دشمن کو میرے ذریعہ خوشحال نہ فرما! یعنی میرے ساتھ کوئی ایسی مشکل پیش آئے اس پر دشمن شادمانی کا اظہار کرے۔ لہذا فرماتے ہیں: اپنے برادر مومن کی مشکلات پر خوشی کا اظہار مت کرو! وہ کسی مشکل میں گرفتار ہوگیا، اقتصادی مشکل، عزت و آبرو کی مشکل، یا اس کی منزلت گھٹ گئی ہو، یا اس کے کام میں کوئی مشکل آپڑی ہو، اس پر خوشی کا اظہار مت کرو۔ کیوں؟ 


فَیرحَمُه الله و یَبتَلیک، جب تم خوشی کا اظہار کروگے تو خدا اس پر رحم کرے گا اور تمہیں اس میں گرفتار کردے گا۔ اس پر رحم اس لئے کہ وہ تمہارے عمل کی بنا پر ظلم کا شکار ہوا ہے، اور تمہارا خوشی کا اظہار اس پر ظلم ہے۔ اور جو لوگوں کے ظلم کا شکار ہوتا ہے، خدا اس پر رحم فرماتا ہے، مگر یہ کہ وہ خود ہی اس کا جواب دینے پر  آجائے تو دوسری بات ہے۔ لیکن اگر وہ اس پر رد عمل کا اظہار نہ کرے اور اس پر ظلم واقع ہو، تو خدا اس پر رحم کرتا ہے۔  لیکن وہ تمہیں کیوں مبتلا کردے گا؟ کیونکہ تم نے اس پر ظلم کیا، ظلم کی ایک سزا ہے، چونکہ تم نے ظلم کیا ہے خدا تمہیں مبتلا کردے گا۔ یہ چیزیں اسلامی معاشرہ میں لوگوں کے اخلاقی تعلقات کو مضبوط بناتی ہیں۔ 


اگر ہم آپ جو مسلمان ہونے کا دعوی کرتے ہیں ان اقدار پر عمل کریں جو اسلام میں موجود ہیں تو دنیا گلستاں بن جائے اور ہمارا معاشرہ جنت ہوجائے؛ اگر ہم ان نصیحتوں پر عمل نہیں کرتے تو خود اپنی زندگی کو جہنم بناتے ہیں۔


📚 رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای دام ظلہ کے بیانات سے


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor