علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 25 جولائی، 2023

مجلس عزا حضرت امام صادق علیہ السلام کی بارگاہ میں



#مجلس_عزا


#حضرت_امام_صادق_علیہ_السلام_کی_بارگاہ_میں


▪️حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، عَنْ يَحْيَى بْنِ عِمْرَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، عَنْ زَيْدٍ الشَّحَّامِ، قَالَ:


كُنَّا عِنْدَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ (ع) وَ نَحْنُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْكُوفِيِّينَ، فَدَخَلَ جَعْفَرُ بْنُ عَفَّانَ عَلَى أَبِي عَبْدِ اللَّهِ (ع) فَقَرَّبَهُ وَ أَدْنَاهُ، ثُمَّ قَالَ يَا جَعْفَرُ! قَالَ لَبَّيْكَ جَعَلَنِيَ اللَّهُ فِدَاكَ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ الشِّعْرَ فِي الْحُسَيْنِ (ع) وَ تُجِيدُ! فَقَالَ لَهُ نَعَمْ جَعَلَنِيَ اللَّهُ فِدَاكَ،


فَقَالَ قُلْ فَأَنْشَدَهُ (ع) [فَبَكَى‏] وَ مَنْ حَوْلَهُ حَتَّى صَارَتْ لَهُ الدُّمُوعُ عَلَى وَجْهِهِ وَ لِحْيَتِهِ،


ثُمَّ قَالَ يَا جَعْفَرُ وَ اللَّهِ لَقَدْ شَهِدَكَ مَلَائِكَةُ اللَّهِ الْمُقَرَّبُونَ هَاهُنَا يَسْمَعُونَ قَوْلَكَ فِي الْحُسَيْنِ (ع) وَ لَقَدْ بَكَوْا كَمَا بَكَيْنَا أَوْ أَكْثَرَ، وَ لَقَدْ أَوْجَبَ اللَّهُ تَعَالَى لَكَ يَا جَعْفَرُ فِي سَاعَتِهِ الْجَنَّةَ بِأَسْرِهَا وَ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ،


فَقَالَ يَا جَعْفَرُ أَ لَا أَزِيدُكَ! قَالَ نَعَمْ يَا سَيِّدِي،


قَالَ: مَا مِنْ أَحَدٍ قَالَ فِي الْحُسَيْنِ (ع) شِعْراً فَبَكَى وَ أَبْكَى بِهِ إِلَّا أَوْجَبَ اللَّهُ لَهُ الْجَنَّةَ وَ غَفَرَ لَهُ۔


▪️زید شحام سے روایت ہے کہ: ہم کوفہ کے چند لوگوں کے ساتھ حضرت امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں تھے، تبھی جعفر بن عفان بھی آپ علیہ السلام کے پاس آئے۔ آپ علیہ السلام نے انہیں اپنے قریب جگہ دی اور ان سے فرمایا: اے جعفر! انہوں نے کہا: لبیک، خدا مجھے آپ پر قربان کرے۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا: مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم امام حسین علیہ السلام کے بارے میں شعر  کہتے ہو اور بہت خوب کہتے ہو۔ انہوں نے کہا: جی، میں آپ پر قربان جاؤں۔


امام علیہ السلام نے فرمایا: تو کچھ شعر سناؤ۔ انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی مصیبت کے بارے میں اشعار پڑھنا شروع کیا، تو امام علیہ السلام نے اس قدر گریہ کیا کہ اشک آپ علیہ السلام کے چہرے اور ریش مبارک پر جاری ہوگئے، اور جو لوگ امام علیہ السلام کے پاس بیٹھے تھے انھوں نے بھی گریہ کیا۔


امام علیہ السلام نے فرمایا: اے جعفر! واللہ یہاں پر خدا کے مقرب فرشتے حاضر تھے اور وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے بارے میں تمہارے اشعار سن رہتے تھے اور انھوں نے بھی ہماری طرح گریہ کیا بلکہ ہم سے زیادہ گریہ کیا۔ اور اسی وقت خدا نے تمہارے لیے جنت واجب قرار دی اور تمہارے گناہوں کو بخش دیا۔


اس کے بعد فرمایا: اے جعفر! کیا تمہیں کچھ اور بتاؤں؟ انہوں نے کہا: ضرور میرے آقا،


امام علیہ السلام نے فرمایا: جو شخص امام حسین علیہ السلام کے بارے میں شعر کہے، اور اس کے ذریعہ خود روئے اور دوسروں کو رلائے تو اللہ اس کے لئے جنت واجب قرار دیتا ہے اور اسے بخش دیتا ہے۔


📚 رجال الكشي - إختيار معرفة الرجال، محقق: محقق / مصحح: طوسى، محمد بن الحسن؛ مصطفوى، حسن، ص۲۸۹، ح۵۰۸، في جعفر بن عفان الطائي



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor