علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 20 جولائی، 2023

عزادارانِ حسین علیہ السلام کے لئے نبی کریم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی شفاعت، بہشتی نعتموں کی بشارت۔



 #محرم


#اہتمام_عزا


🔘عزادارانِ حسین علیہ السلام کے لئے نبی کریم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی شفاعت، بہشتی نعتموں کی بشارت۔


◼️لمَّا أَخْبَرَ النَّبِيُّ ص ابْنَتَهُ فَاطِمَةَ بِقَتْلِ وَلَدِهَا الْحُسَيْنِ وَ مَا يَجْرِي عَلَيْهِ مِنَ الْمِحَنِ‏ بَكَتْ فَاطِمَةُ بُكَاءً شَدِيداً وَ قَالَتْ يَا أَبَهْ مَتَى يَكُونُ ذَلِكَ؟


قَالَ فِي زَمَانٍ خَالٍ مِنِّي وَ مِنْكِ وَ مِنْ عَلِيٍّ فَاشْتَدَّ بُكَاؤُهَا۔


وَ قَالَتْ يَا أَبَهْ فَمَنْ يَبْكِي عَلَيْهِ وَ مَنْ يَلْتَزِمُ بِإِقَامَةِ الْعَزَاءِ لَهُ؟


فَقَالَ النَّبِيُّ يَا فَاطِمَةُ إِنَّ نِسَاءَ أُمَّتِي يَبْكُونَ عَلَى نِسَاءِ أَهْلِ بَيْتِي وَ رِجَالَهُمْ يَبْكُونَ عَلَى رِجَالِ أَهْلِ بَيْتِي وَ يُجَدِّدُونَ الْعَزَاءَ جِيلًا بَعْدَ جِيلٍ فِي كُلِّ سَنَةٍ،


فَإِذَا كَانَ الْقِيَامَةُ تَشْفَعِينَ أَنْتِ لِلنِّسَاءِ وَ أَنَا أَشْفَعُ لِلرِّجَالِ وَ كُلُّ مَنْ بَكَى مِنْهُمْ عَلَى مُصَابِ الْحُسَيْنِ أَخَذْنَا بِيَدِهِ وَ أَدْخَلْنَاهُ الْجَنَّةَ۔


يَا فَاطِمَةُ كُلُّ عَيْنٍ بَاكِيَةٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا عَيْنٌ بَكَتْ عَلَى مُصَابِ الْحُسَيْنِ فَإِنَّهَا ضاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ بِنَعِيمِ الْجَنَّةِ.


⚫️ جس وقت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے حضرت زہرا سلام اللّہ علیہا کو انکے فرزند امام حسین علیہ السلام کی خبر شہادت سنائی اور ان پر پڑنے والی مصیبتوں سے آگاہ کیا، حضرت زہرا سلام اللّہ علیہا نے شدید گریہ کیا، اور پوچھا: بابا جان! یہ سب کب ہوگا؟ فرمایا: جب ہم، تم اور علی دنیا میں نہیں ہونگے۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا گریہ شدید ہوگیا؛ اور فرمایا: اے بابا! تو اس پر کون روئے گا؟ کون اس کے لئے عزاء کا اہتمام کریگا؟؟


⚫️ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: اے فاطمہ! میری امّت کی خواتین میرے اہل بیت (ع) کی خواتین پر گریہ کریں گی اور میری امّت کے مرد میرے اہل بیت (ع) کے مردوں پر آنسو بہائیں گے، اور ہر سال نسل در نسل ایک گروہ کے بعد دوسرا تجدید عزاء کرتا رہے گا،


⚫️ اور جب قیامت کا ہنگام ہوگا تو تم میری امّت کی خواتین کی شفاعت کروگی اور میں ان کے مردوں کی شفاعت کرونگا؛ اور ان میں سے ہر وہ شخص جس نے حسین علیہ السلام کی مصیبت پر آنسو بہائے ہونگے ہم اس کا ہاتھ پکڑیں گے اور اسے جنّت میں لے جائیں گے۔


⚫️ اے فاطمہ! قیامت کے دن ہر آنکھ رو رہی ہوگی سوائے ان آنکھوں  کے جس نے حسین علیہ السلام کی مصیبت پر آنسو بہائے ہوں، پس وہ آنکھ اس دن خوشحال ہوگی اور اسے جنّت کی نعمتوں کی بشارت دی جا رہی ہوگی۔



📚بحار الأنوار (ط - بيروت)، علامه مجلسى، ج‏۴۴، ص۲۹۴، باب ۲۴ ثواب البكاء على مصيبته..

📚عوالم العلوم و المعارف والأحوال من الآيات و الأخبار و الأقوال، بحرانى اصفهانى، ج‏۱۷، ص۵۳۴.




https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor