#اظہار_بے_نیازی
#اظہار_فقر
🌷🌷 حضرت امام علی علیہ السلام:
🔴 إِظْهَارُ
الْغِنَى مِنَ الشُّكْرِ، إِظْهَارُ التَّبَاؤُسِ يَجْلِبُ الْفَقْرَ
🔵 بے
نیازی کا اظہار کرنا ایک طرح کا شکر ہوتا ہے، تنگدستی کا اظہار کرنا فقر و فلاکت
کا سبب بنتا ہے.
📚 تصنيف
غرر الحكم و درر الكلم، ص۲۷۹، ح۶۱۵۷؛ ص۳۶۶، ح۸۲۴۶۔
✍🏼 خوشحالی
اور بے نیازی کا اظہار ایک قسم کا شکر ہے یعنی خوشحال اور مالدار کا ایک شکر یہ ہے
کہ وہ اپنی تونگری کو نہ چھپائے اور فقیروں اور محتاجوں کی صورت نہ بنائے بلکہ اپنی
استطاعت بھر بذل و بخشش کرے، لوگوں کو اپنے دسترخوان پر دعوت دے؛
اور بعید نہیں کہ اس
کا زبان سے اظہار بھی نیک اور شکر میں سے ہو جیسا کہ آیت کریمہ میں ارشاد ہے وَ
أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ جس میں قول و عمل دونوں سے بیان کا احتمال پایا
جاتا ہے۔
➖غربت کا اظہار
فقر اور پریشانی لاتا ہے یعنی جو غربت اور بدحالی کا شکار نہ ہو وہ خود کو غریب
بنا کے پیش کرے، چاہے وہ زبان سے ہو یا اپنی وضع قطع کے ذریعہ؛
اس سے انسان فقر اور
پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے کیونکہ حقیقت میں اس نے نعتموں کی ناشکری کی ہے اور
نعمتوں کی ناشکری نعمتوں کے ختم ہوجانے کا سبب بنتی ہے۔
📚 شرح
آقا جمال خوانسارى بر غرر الحكم و درر الكلم، ج۱، ص۲۹۷، ح۱۱۴۰؛ ج۱، ص۲۹۸، ح۱۱۴۱۔