علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 1 فروری، 2023

ولادت_حضرت_امام_جواد_علیہ_السلام

 



۱۰/رجب المرجب


۱ - #ولادت_حضرت_امام_جواد_علیہ_السلام


✍🏻 ﺣﻀﺮﺕ ﺟﻮﺍﺩ ﺍﻟﺎئمہ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ ﺑﻨﺎﺑﺮ مشہور ماہ رجب کی دسویں تاریخ سنہ ۱۹۵ھ میں دنیا میں تشریف لائے۔


[اعلام الوریٰ، ج۲، ص۹۱؛ مناقب آل ابی طالب ع، ج۴، ص۴۱۱؛ زاد المعاد، ص ۲۰؛ فیض العلام، ص۲۹۹؛ مصباح کفعمی، ج۲، ص۵۹۹؛ مصباح المتہجد، ص۷۴۱؛ بحارالانوار، ج۵۰، ص۷، ۱۴؛ تاج الموالید، ص۵۲؛ تقویم المحسنین، ص۱۷]


آپ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں دیگر اقوال اس طرح سے ہیں: 


۱۵/ ﺭﻣﻀﺎﻥ، [مسارالشیعہ، ص۷، تاج الموالید، ص۵۲؛ مناقب آل ابی طالب ع، ج۴؛ ص۴۱۱] ۱۷/ ﺭﻣﻀﺎﻥ، [مناقب آل ابی طالب ع، ج۴، ص۴۱۱؛ تاج الموالید، ص۵۲] ﺁﺧﺮ ﺫﻯ ﺍﻟﻘﻌﺪہ، ۱۳/ﺭﺟﺐ۔ [زاد المعاد، ص۲۱؛ مصباح المتہجد، ص۷۵۴]


←  آپ علیہ السلام کے ﭘﺪﺭ ﺑﺰﺭﮔﻮﺍﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ، اﻭر ﻣﺎﺩﺭ گرامی ﺟﻨﺎﺏ سبیکہ ﻳﺎ ﺩُﺭّہ ہیں جنہیں ﺣﻀﺮﺕ امام ﺭﺿﺎ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ «ﺧﻴﺰﺭﺍﻥ» نام سے پکارتے تھے۔


[اعلام الوریٰ، ج۲، ص۹۱؛ بحارالانوار، ج۵۰، ص۷]


← آپ علیہ السلام کا اسم شریف ﻣﺤﻤّﺪ، ﻭ کنیت ﺍﺑﻮ ﺟﻌﻔﺮ ہے اﻭر آپ علیہ السلام کے مشہور ترین ﺍﻟﻘﺎﺏ ﺗﻘﻰ اﻭر ﺟﻮﺍﺩ ہیں۔


ﺣﻀﺮﺕ امام ﺭﺿﺎ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ ﺁپ علیہ السلام کو کنیت سے یاد فرماتے تھے،  اﻭر کہتے تھے: «ﺍﺑﻮ ﺟﻌﻔﺮ نے مجھے خط لکھا ہے».


اﻭر وہ خطوط جو آپ علیہ السلام کی جانب سے لکھے جاتے تھے بہت ہی دیدہ زیب اور با عظمت ہوا کرتے تھے، اور جب ﺍﻣﺎﻡ رضا علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ ﺍﻣﺎﻡ ﺟﻮﺍﺩ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ کے لئے خط لکھنا چاہتے تھے تو آپ علیہ السلام کو بڑے ہی ادب و احترام سے خطاب کرتے تھے اور فرماتے تھے:


«ابو جعفر میرے اہل بیت میں میرے بعد میرے وصیّ و جانشین ہیں».


[عیون اخبار الرضا ع، ج۱، ص۲۶۶؛ بحار الانوار، ج۵۰، ص۱۸؛ مدینۃ المعاجز، ج۷، ص۲۸۴]


← حضرت امام جواد علیہ السلام کے بچپن کے ایّام میں ایک دن آپ علیہ السلام کو والد ﺑﺰﺭﮔﻮﺍﺭ حضرت ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ کی خدمت میں لایا گیا، امام علیہ السلام نے فرمایا:


«یہ ایسا مولود ہے کہ شیعوں کے لئے اس سے زیادہ مبارک کوئی اس دنیا میں نہیں آیا ہے»


[کافی، ج۱، ص۳۲۱؛ انوار البہیہ، ص۲۵۲؛ ارشاد، ج۲، ص۲۷۹؛ روضۃ الواعظین، ص۲۳۷]


کیونکہ حضرت ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ چالیس برس اور کچھ ماہ کے ہوگئے تھے لیکن ابھی تک آپ علیہ السلام کی کوئی اولاد نہیں تھی، اﻭر بعض شیعہ حضرات امر امامت کے سلسلہ میں تشویش کا شکار ہونے لگے تھے؛ جس وقت خدا نے ہمارے آقا ﺣﻀﺮﺕ ﺭﺿﺎ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ کو حضرتﺟﻮﺍﺩ ﺍﻟﺎﺋﻤﻪ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ سے نوازا، تو ان کے شکوک و شبہات بھی برطرف ہوگئے۔


۲ - #ولادت_حضرت_علی_اصغر_علیہ_السلام


✍🏻 ﺣﻀﺮﺕ ﺑﺎﺏ ﺍﻟﺤﻮﺍﺋﺞ ﻋﻠﻰ ﺍﺻﻐﺮ علیہﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ کی ولادت با سعادت اسی روز واقع ہوئی ہے۔


[تقویم الائمہ، ص۷۳، ۷۸؛ سحاب رحمت، ص۵۳۵]


اس اعتبار سے کہ حضرت علی اصغر علیہ السلام نے چھ ماہ کی عمر میں عاشور کے دن کربلا میں شہادت پائی ہے، [کلمات الامام الحسین ع، ص ۴۷۸؛ معالی السبطین، ج۱، ص۲۵۹] آپ علیہ السلام کی ولادت کی تاریخ ۱۰/ رجب ہوتی ہے۔


البتہ بعض نے آپ علیہ السلام کی ولادت کی تاریخ ۸ یا ۹ رجب المرجب بھی تحریر کیا ہے۔


← آپ علیہ السلام کا نام ﻋﺒﺪاللہ ہے، اور ﻋﻠﻰ ﺍﺻﻐﺮ علیہ السلام کے نام سے معروف ہیں۔ آپ علیہ السلام کے القاب ﺑﺎﺏ ﺍﻟﺤﻮﺍﺋﺞ، ﺭﺿﻴﻊ، ﻣﺬﺑﻮﺡٌ ﻣﻦ ﺍلأﺫﻥ إﻟﻰ ﺍلأﺫﻥ ہیں۔ آپ علیہ السلام کے والد بزرگوار حضرت امام حسین علیہ السلام اور مادر گرامی ﺣﻀﺮﺕ ﺭُﺑﺎﺏ بنت إﻣﺮﺀ ﺍﻟﻘﻴﺲ ﻛﻠﺒﻰ ہیں۔


← آپ علیہ السلام کا ﻗﺎﺗﻞ، حرملہ ﺑﻦ ﻛﺎہل أﺳﺪﻯ ﻣﻠﻌﻮﻥ ہے جس نے ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻴﻦ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ، اہل ﺑﻴﺖ ﻭ ﺷﻴﻌﻴﺎﻥ اہل بیت ع کے قلوب، بلکہ اس مصیبت کے ہر سننے والے کو تڑپایا ہے۔


📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۱۰/ رجب المرجب، ص۱۸۹



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor