علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 3 مارچ، 2023

ولادت_حضرت_علی_اکبر_علیہ_السلام



 ۱۱/ شعبان


#ولادت_حضرت_علی_اکبر_علیہ_السلام

۱۱/ شعبان، سنہ ۳۳ھ میں ہمشکل خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔

[علی اکبر علیہ السّلام "مقرّم"، ص۱۵ - ۱۶ بحوالہ انیس الشیعہ، مستدرک سفینۃ البحار، ج۵، ص۴۱۳]

آپ علیہ السلام کا نام علی ہے،

آپ علیہ السلام کے والد گرامی حضرت سید الشہداء علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کی والدہ لیلی بنت مره ثقفی ہیں۔

حضرت امام صادق علیہ السلام کے قول کے مطابق آپ علیہ السلام کی کنیت "ابو الحسن" ہے۔

[کامل الزیارات، ص۲۴۰؛ بحار الانوار، ج۹۸، ص۱۸۶]

بزنطی کی روایت بھی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ آپ علیہ السلام شادی شدہ تھے۔

حضرت امام صادق علیہ السلام سے منقول زیارت میں بھی ہم پڑھتے ہیں: "صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ وَ عَلَى عِتْرَتِكَ وَ أَهْلِ بَيْتِكَ وَ آبَائِكَ وَ أَبْنَائِكَ وَ أُمَّهَاتِكَ الْأَخْيَارِ الْأَبْرَارِ الَّذِينَ أَذْهَبَ اللَّهُ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَ طَهَّرَهُمْ تَطْهِيراً "۔

[کامل الزیارات، ص۲۴۰؛ بحار الانوار، ج۹۸، ص۱۸۶]

اور اس زیارت میں ابن کی جمع "أبناء" کا لفظ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ آپ علیہ السلام  صاحب اولاد بھی تھے۔

[علی اکبر علیہ السلام "مقرّم'، ص۲۰]

واقعہ کربلا میں آپ کی عمر مبارک تقریبا ۲۷ سال تھی۔

[علی اکبر علیہ السلام "مقرّم"، ص۲۰-۱۶]

📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۱۱/ شعبان، ص۲۴۰]


https://t.me/klmnoor

https://www.facebook.com/klmnoor