#عقلمند
🔴 اَلْعَاقِلُ مَنْ لاَ يُضِيعُ لَهُ نَفْسَاً فِيمَا لاَ يَنْفَعُهُ وَ لاَ يَقْتَنِي مَا لاَ يَصْحَبُهُ.
🔵 عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کو ان چیزوں میں ضائع نہ کرے جو اسے فائدہ پہونچانے والی نہیں ہیں، اور ایسی چیزوں کو ذخیرہ نہ کرے جو اس کے ساتھ رہنے والی نہیں۔
📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص۵۴، ح۴۷۲، العاقل صفاته و علاماته
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼 عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کو ان چیزوں میں ضائع نہ کرے جو اس کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتیں اور اسے ذخیرہ نہ کرے جو اس کے ہمراہ نہیں رہتیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کو ان چیزوں میں برباد نہ کرے جو اس کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں، جیسے دنیاوی امور میں مشغول رہنا۔ اور " جو اس کے ساتھ رہنے والی نہیں" سے مراد وہ مال و دولت ہے جسے وہ جمع کرے اور نیک کاموں میں خرچ نہ کرے۔
📚 شرح آقا جمال خوانسارى بر غرر الحكم و درر الكلم، ج۲، ص۱۵۵، ح۲۱۶۳۔