علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 28 اکتوبر، 2022

دوستی اللہ کےلئے



 #دوستی_اللہ_کے_لئے



🌷🌷حضرت امام صادق علیہ السلام:


🔴 قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص لِأَصْحَابِهِ أَيُّ عُرَى الْإِيمَانِ أَوْثَقُ؟


فَقَالُوا اللَّهُ وَ رَسُولُهُ أَعْلَمُ وَ قَالَ بَعْضُهُمُ الصَّلَاةُ وَ قَالَ بَعْضُهُمُ الزَّكَاةُ وَ قَالَ بَعْضُهُمُ الصِّيَامُ وَ قَالَ بَعْضُهُمُ الْحَجُ‏ وَ الْعُمْرَةُ وَ قَالَ بَعْضُهُمُ الْجِهَادُ!


فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص لِكُلِّ مَا قُلْتُمْ فَضْلٌ وَ لَيْسَ بِهِ وَ لَكِنْ أَوْثَقُ عُرَى الْإِيمَانِ الْحُبُّ فِي اللَّهِ وَ الْبُغْضُ فِي اللَّهِ وَ تَوَالِي أَوْلِيَاءِ اللَّهِ وَ التَّبَرِّي مِنْ أَعْدَاءِ اللَّهِ.


🔵 حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ایمان کی کون سی رسّی سب سے زیادہ مضبوط ہے؟


تو انہوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، بعض نے کہا نماز تو بعض نے زکات، کچھ نے کہا روزہ تو کچھ نے  حج و عمرہ اور کسی نے کہا: جہاد!


نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا: جو آپ نے کہا ان میں ہر ایک با فضیلت ہے لیکن وہ مراد نہیں ہے؛


ایمان کی سب سے مضبوط رسّی اللہ کے لئے دوستی اور اسی کے لئے دشمنی کرنا، اور اولیائے الہی کو دوست رکھنا اور اعدائے الہی سے بیزار رہنا ہے


📚 الكافي (ط - الإسلامية) ج‏۲، ص۱۲۵، ح۶، باب الحب في الله و البغض في الله



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor