علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 13 اگست، 2022

زندگی میدان امتحان




#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام



#زندگی_میدان_امتحان



▪️إنَّ النَّاسَ عَبِيدُ الدُّنْيَا وَ الدِّينُ لَعْقٌ عَلَى أَلْسِنَتِهِمْ


يَحُوطُونَهُ مَا دَرَّتْ مَعَايِشُهُمْ


فَإِذَا مُحِّصُوا بِالْبَلَاءِ قَلَّ الدَّيَّانُون‏۔


▪️یقینا لوگ دنیا کے غلام ہیں، ️دین تو فقط ان کی زبانوں پر ہے، جب تک ان کی معیشت اور زندگی اچھی ہے وہ دین کے ساتھ ہیں اور جیسے ہی انہیں امتحان کی منزل میں پہونچایا جائے، تو بہت کم دیندار بچیں گے۔


📚 تحف العقول،ص 245 ؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏75، ص117،باب 20 مواعظ الحسين۔۔۔




▫️▫️▫️▫️▫️

✍🏼دعویٰ اور عمل میں بہت فرق ہے


▪️معمولی اور عام حالات میں بہت سے ہیں جو حق و انصاف کا دم بھرتے ہیں، خود کو مسلمان سمجھتے ہیں، لیکن جہاں کہیں ضرر و نقصان کا اندیشہ ہو تو گنے چنے لوگ ہی میداں میں باقی رہتے ہیں اور وفاداری پیش کرتے ہیں۔


▪️حضرت سید الشہداء علیہ السلام کا مذکورہ ارشاد اسی پس منظر کو بیان کررہا ہے کہ آپ علیہ السلام نے کوفیوں کی جانب سے ہزاروں خط دریافت کئے، سبھی کا دعویٰ یہ تھا کہ اگر ہماری طرف آجائیں اور ہماری قیادت فرمائیں، تو ہم آل ابوسفیان سے جنگ اور بنی امیّہ کے خاتمہ کے لئے حاضر ہیں۔


▪️لیکن جب امام کے سفیر حضرت مسلم بن عقیل کوفہ پہونچے اور پھر سخت حالات درپیش ہوئے، ابن زیاد نے دڑانا دھمکانا، قید میں ڈالنا، لالچ دینا شروع کیا، کتنے لوگ جناب مسلم کے وفادار باقی رہے؟ کیا تنہا نہیں رہ گئے اور شہادت نہ پائی؟


▪️جب امام حسین علیہ السلام کربلا پہونچے اور انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا گیا؟ کتنے خطبے دئے، ھل من ناصر کی آواز بلند کی نصرت چاہی، لیکن کیا ہوا مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے نہ صرف یہ کہ مدد نہ کی بلکہ ان پر تلواروں کو کھینچ لیا اور شہید کر ڈالا!


▪️سست عقیدہ اور منافق دین و ایمان کا دعوی ضرور رکھتے ہیں لیکن جب خطرہ لاحق ہو، اور امتحان کی منزل آجائے تو نامراد رہتے ہیں اور ان کی حقیقت سامنے آجاتی ہے۔


✨دعا کرنا چاہئے کہ خدا ہمیں دین کے منزل امتحاں پر ہمیں کامیاب رکھے۔


📚حکمت های حسینی، جواد محدثی، ص۸۷



https://t.me/klmnoor



https://www.facebook.com/klmnoor