#ماہ_رجب
🔴 عنِ النَّبِيِّ ص أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى نَصَبَ فِي السَّمَاءِ السَّابِعَةِ مَلَكاً يُقَالُ لَهُ الدَّاعِي فَإِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَجَبٍ يُنَادِي ذَلِكَ الْمَلَكُ كُلَّ لَيْلَةٍ مِنْهُ إِلَى الصَّبَاحِ طُوبَى لِلذَّاكِرِينَ طُوبَى لِلطَّائِعِينَ وَ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى أَنَا جَلِيسُ مَنْ جَالَسَنِي وَ مُطِيعُ مَنْ أَطَاعَنِي وَ غَافِرُ مَنِ اسْتَغْفَرَنِي الشَّهْرُ شَهْرِي وَ الْعَبْدُ عَبْدِي وَ الرَّحْمَةُ رَحْمَتِي فَمَنْ دَعَانِي فِي هَذَا الشَّهْرِ أَجَبْتُهُ وَ مَنْ سَأَلَنِي أَعْطَيْتُهُ وَ مَنِ اسْتَهْدَانِي هَدَيْتُهُ وَ جَعَلْتُ هَذَا الشَّهْرَ حَبْلًا بَيْنِي وَ بَيْنَ عِبَادِي فَمَنِ اعْتَصَمَ بِهِ وَصَلَ إِلَيَّ.
🔵 حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم سے روایت ہے کہ آپ ص نے فرمایا: خدا نے آسمان ہفتم پر ایک فرشتہ مقرر فرمایا ہے جسے "داعی" کہا جاتا ہے، جب رجب کا مہینہ آتا ہے تو یہ فرشتہ اس مہینے کی ہر شام سے صبح تلک ندا دیتا رہتا ہے: خوش نصیب ہیں ذکر خدا کرنے والے ؛ خوش نصیب ہیں اطاعت کرنے والے"
نیز خدائے متعال فرماتا ہے: میں اسکا ھمنشیں ہوں جو میرا بمنشیں ہو جائے
اور اسکا مطیع ہوں جو میری اطاعت کرے
اور اس کو بخشنے والا ہوں جو مجھ سے بخشش طلب کرے
یہ مہینہ میرا مہینہ ہے اور بندہ بھی میرا ہے اور رحمت بھی میری ہے
لہذا جو اس ماہ میں مجھے پکارتا ہے اسے جواب دیتا ہوں
اور جو مجھ سے سوال کرتا ہے میں اسے عطا کرتا ہوں
اور جو ہدایت چاہتا ہے اسے ہدایت دیتا ہوں
اور اس مہینے کو میں نے اپنے اور بندوں کے درمیاں ایک رسی قرار دیا ہے جو بھی اس سے متمسک ہو جائے گا وہ مجھ تک پہونچ جائے گا۔
📚الإقبال بالأعمال الحسنة (ط - الحديثة)، ابن طاووس، ج3، ص174.