علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 15 فروری، 2021

شہادت حضرت امام ہادی النقی علیہ السلام

 #مناسبت



#شہادت_امام_ہادی_ع


السَّلامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا الْحَسَنِ عَلِيَّ بن مُحَمَّدٍ الزَّكِيَّ الرَّاشِدَ النُّورَ الثَّاقِبَ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ


⚫️ حضرت امام ابوالحسن علی نقی الہادی علیہ السلام 15 ذی الحجہ 212 ھ  کو دنیا میں تشریف لائے، اور 220 ھ میں حضرت امام جواد علیہ السلام کی شہادت کے بعد دور امامت کا آغاز ہوا، آپ ع کی مدت امامت 33 سال رہی، اور عمر مبارک 41 سال چند ماہ۔


معتصم سے لیکر واثق، متوکل، منتصر، مستعین اور معتز کے زمانے تک کی سختیاں برداشت کیں! جس میں متوکل کا زمانہ بھی ہے جس کی بنی ہاشم سے عداوت نے شاید دوسرے سلاطین کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہو، چنانچہ جب بھی کسی محبّ اہل بیت ع سے آگاہ ہوتا تو اس کا مال ضبط کرکے ہلاک کر ڈالتا تھا، [الکامل فی التاریخ، ج7، ص55] لہذا تبلیغی اور مومنین کے مالی امور میں احتیاط سے کام لیا جاتا تھا.


شیعوں کے فقہی اور عقیدتی مسائل کو حل کرنے نیز ان سے قوی ارتباط کے لئے نظام وکالت قائم فرمایا، کوفہ، بصرہ، قم، حجاز، یمن و مصر کو مستقل سفیروں کے ذریعہ جوڑ دیا، معتزلہ اور اشاعرہ کے دور میں جبر و تفویض جیسے عقائد کے ماحول میں حقیقی اعتقادات کی تبیین و ترویج کے ذریعہ مومنین کو غلط راستے سے محفوظ رکھا، تو دوسری جانب غلات جیسے باطل گروہوں کا بھی مقابلہ فرمایا۔


13 سال امام ع کا مدینے میں قیام رہا اور باقی کا زمانہ سامرا میں گذرا، حاکم مدینہ نے متوکل کو لکھ بھیجا کہ اگر مکہ و مدینہ چاہتے ہو، تو علی بن محمد (علیہما السلام) کو یہاں سے بلالو کہ انہوں سے یہاں کثیر تعداد میں لوگوں کو اپنا مطیع بنالیا ہے! [بحارالانوار، ج50، ص209].


چنانچہ امام ع کو سامرا پہونچنے پر "خان الصعالیک" میں ٹھہرایا گیا، بعد میں دوسری جگہ کا انتخاب ہوا تو جاسوسی انتظامات کے ساتھ، [الارشاد، ص334) آپ ع کو متوکل کے زندان کی سختیاں بھی برداشت کرنا پڑیں، 

حضرت امام ہادی ع اگرچہ سخیتیوں میں رہے لیکن کبھی بھی ظلم اور ظالم کے ساتھ ذرہ برابر سازش نہ ہوئی. آخرکار معتز کے زمانے میں حضرت امام ہادی النقی علیہ السلام نے 41 سال کی عمر میں 3رجب المرجب، 254 ہجری کو جام شہادت نوش کیا۔ [بحارالانوار، ج50، ص192]


حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے  نماز جنازہ پڑھائی اور جس گھر میں امام دہم قیام پذیر تھے اسی میں تدفین کا اہتمام کیا [تهذیب الأحکام، ج6، ص104]

 

🔵 اللَّهُم‏ صَلِّ عَلَى عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ وَصِيِّ الْأَوْصِيَاءِ وَ إِمَامِ الْأَتْقِيَاءِ وَ خَلَفِ أَئِمَّةِ الدِّينِ وَ الْحُجَّةِ عَلَى الْخَلائِقِ أَجْمَعِينَ اللَّهُمَّ كَمَا جَعَلْتَهُ نُورا يَسْتَضِي‏ءُ بِهِ الْمُؤْمِنُونَ فَبَشَّرَ بِالْجَزِيلِ مِنْ ثَوَابِكَ وَ أَنْذَرَ بِالْأَلِيمِ مِنْ عِقَابِكَ وَ حَذَّرَ بَأْسَكَ وَ ذَكَّرَ بِآيَاتِكَ وَ أَحَلَّ حَلالَكَ وَ حَرَّمَ حَرَامَكَ وَ بَيَّنَ شَرَائِعَكَ وَ فَرَائِضَكَ وَ حَضَّ عَلَى عِبَادَتِكَ وَ أَمَرَ بِطَاعَتِكَ وَ نَهَى عَنْ مَعْصِيَتِكَ فَصَلِّ عَلَيْهِ أَفْضَلَ مَا صَلَّيْتَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَوْلِيَائِكَ وَ ذُرِّيَّةِ أَنْبِيَائِكَ يَا إِلَهَ الْعَالَمِين [زاد المعاد - مفتاح الجنان،ص 312،  الباب الحادي عشر في بيان زيارة الرسول الأكرم(ص) و أئمة الهدى ..]



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor