علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 9 اپریل، 2022

رمضان المبارک: روزہ پرہیزگاری کے لئے



#رمضان_المبارک


#روزہ_پرہیزگاری



🔴 يا أَيُّهَــا الَّذِيــنَ آمَنُــوا كُتِــبَ عَلَيْكُــمُ الصِّيَــامُ كَمَــا كُتِــبَ عَلَــى الَّذِيــنَ مِــنْ قَبْلِكُــمْ لَعَلَّكُــمْ تَتَّقُــونَ


🔵 اےصاحبانِ ایمان تمہارے اوپر روزے اسی طرح لکھ دیئے گئے ہیں جس طرح تمہارے پہلے والوں پر لکھے گئے تھے شاید تم اسی طرح متقی بن جاؤ


📚البقره/۱۸۳



روزہ رکھو!


   بھوکے رہو؟


      پیاسے رہو؟


        خود کو رنج و مشقت میں ڈالو؟


✅ نہیں بلکہ متقی اور پرہیزگار بن جاؤ۔ 


❌ کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم روزہ رکھیں حلال چیزوں کے استعمال سے تو ہاتھ روکے رہیں لیکن دوسری طرف حرام چیزوں کے مرتکب ہوتے جائیں!


💢 پیٹ کا تو روزہ ہو لیکن آنکھیں حرام چیزوں کو دیکھیں، کان حرام چیزوں کو سنیں، زبان حرام چیزوں سے نہ رکے۔۔۔۔ پھر تقوی اور پرہیزگاری کی منزل کہاں؟


✅ اگر چاہتے ہیں کہ وہ روزہ رکھیں جو تقوی اور پرہیزگاری کا سبب بنے تو ہمیں زبان، قلب، تمام اعضاء و جوارح سے روزہ رکھنا ہوگا۔


💖 یعنی دل حسد، کینہ، بغض وغیرہ سے پاک ہو۔


👀 آنکھیں حرام چیزوں پر نہ پڑیں۔


👂 کان غیبت، برائی، میوزک وغیرہ کو نہ سنیں۔


👅 زبان تہمت، جھوٹ، گالی کے لئے نہ چلے۔


👈 ہاتھ کسی پر ظلم کرنے، حرام کام کے لئے نہ اٹھے۔


👣 اور قدم حرام کاموں کی طرف بڑھنے سے رک جائیں۔




https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor