#رمضان_المبارک🌙
🌸حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی نصیحت🌸
🔴 خطَبَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ ع فِي أَوَّلِ يَوْمٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ فَحَمِدَ اللَّهَ بِأَفْضَلِ الْحَمْدِ وَ أَشْرَفِهَا وَ أَبْلَغِهَا وَ أَثْنَى عَلَيْهِ بِأَحْسَنِ الثَّنَاء وَ صَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ نَبِيِّهِ ص ثُمَّ قَال:
🔅 أيُّهَا الصَّائِمُ تَدَبَّرْ أَمْرَكَ فَإِنَّكَ فِي شَهْرِكَ هَذَا ضَيْفُ رَبِّكَ انْظُرْ كَيْفَ تَكُونُ فِي لَيْلِكَ وَ نَهَارِكَ وَ كَيْفَ تَحْفَظُ جَوَارِحَكَ عَنْ مَعَاصِي رَبِّكَ انْظُرْ أَنْ لَا تَكُونَ بِاللَّيْلِ نَائِماً وَ بِالنَّهَارِ غَافِلًا فَيَنْقَضِيَ شَهْرُكَ وَ قَدْ بَقِيَ عَلَيْكَ وِزْرُكَ فَتَكُونَ عِنْدَ اسْتِيفَاءِ الصَّائِمِينَ أُجُورَهُمْ مِنَ الْخَاسِرِينَ وَ عِنْدَ فَوْزِهِمْ بِكَرَامَةِ مَلِيكِهِمْ مِنَ الْمَحْرُومِينَ وَ عِنْدَ سَعَادَتِهِمْ بِمُجَاوَرَةِ رَبِّهِمْ مِنَ الْمَطْرُودِين
🔵 حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے رمضان کی پہلی تاریخ مسجد کوفہ میں خطبہ ارشاد فرمایا: خدا کی بہترین حمد و ثنا اور حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ پر صلوات و درود کے بعد فرماتے ہیں:۔۔۔
🔅 اے روزہ دار!
اپنے کاموں میں غور و فکر کرو،
کیونکہ تم اس مہینے میں اپنے رب کے مہمان ہو!
لہذا خیال رہے کہ تم اپنے روز و شب میں کیسے ہوگے اور کس طرح اپنے اعضاء و جوارح کو خدا کی نافرمانی سے محفوظ رکھتے ہو،
دیکھو ایسا نہ ہو کہ تم رات میں سوتے رہو اور دن غفلت میں کاٹ دو، اس طرح پورا مہینہ ختم ہوجائے اور گناہوں کا بوجھ تمہارے دوش پر ابھی بھی باقی ہو،
اور جب روزہ دار حضرات اسکی جزا پا رہے ہوں تو تم گھاٹا اٹھانے والوں میں قرار پاؤ
اور جب وہ اپنے مالک کی جانب سے انعام و اکرام سے نوازے جارہے ہوں تو تم محرومین میں رہو
اور جب وہ خدا کی بارگاہ میں سعادت سے ہمکنار ہوں تو تم مردود بارگاہ بن جاؤ۔
📚فضائل الأشهر الثلاثة، ص108، كتاب فضائل شهر رمضان