علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 8 فروری، 2018

دو مہلک چیزیں


🌹حضرت امام علی علیہ السلام:

📒أهْلَكَ النَّاسَ اثْنَانِ خَوْفُ‏ الْفَقْرِ وَ طَلَبُ‏ الْفَخْر

📜دو چیزیں لوگوں کو نابود کردیتی ہیں: 1️⃣فقیری کا ڈر ۔ 2️⃣خیالی عزت و افتخار کی چاہت۔

📚تحف العقول، ص215، و روي عنه ع في قصار هذه المعاني؛ الخصال، ج‏1، ص69۔

✍🏼اگر سماج میں بڑھتی ہوئی برائیوں، ظلم و ستم، چوری، ڈکیتی، رشوت، حرام خوری، خرید فروش میں ڈنڈی مارنے اور مختلف قسم کی دھوکہ دھڑی؛ اسی طرح اگر بہت سے لوگوں کی بے شرمی، لالچ سے اٹی، بغض و حسد میں بھری لوٹ کھسوٹ کی کوششوں کے اسباب پر نظر کی جائے، تو واضح طور پر دیکھیں گے کہ بہت سی برائیاں انہیں دو چیزوں سے جنم لے رہی ہیں۔

▫️کچھ لوگ تو ہر طرح سے مالامال ہونے کے باوجود، صرف فقیری کے ڈر سے (توجہ رہے فقیری کا خوف، نہ واقعی فقیری!) یا بقولے "مستقبل کی فکر" میں کسی بھی طرح کے مجرمانہ کام سے دریغ نہیں کرتے۔ اور کچھ لوگ زندگی کے چین و سکوں، روح کے اطمینان کو بغض و حسد، خیالی عزت و افتخار کے حاصل کرنے پر نثار کردیتے ہیں۔ جبکہ اگر ان دو بری خصلتوں سے دور ہوجائیں تو آسودہ خاطر اور اطمینان بخش زندگی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

▫️یہاں پر " اھلک الناس" سے مراد معنوی اور روحانی ہلاکت اور نابودی، خدا سے دوری اور گناہوں کے چنگل میں پھنس جانا بھی ہوسکتا ہے، اور ممکن ہے جسمانی اور ظاہری ہلاکت مراد ہو۔ کیونکہ فقیری کا خوف اور جاہ طلبی، خیالی اور موہوم افتخار کی چاہت اور برتری کی خواہش میں انسان بہت سے خطرناک کام پر مجبور ہوجاتا ہے اور کبھی تو جان تک گنوا بیٹھتا ہے۔

▫️اس کے علاوہ "فقیری کا خوف" اور "فخر کی تمنا" جیسے اسباب انسان کے دل و دماغ کو خراب کرکے چھوڑتے ہیں، اور ہر قسم کے چین و سکوں کو  چھین لیتے ہیں اور اندر سے کھوکھلا کرکے ناگہانی موت کا باعث ہو جاتے ہیں۔ 
حضرت امیر المومنین ع کے اس قول میں دونوں چیزیں مراد لی جاسکتی ہیں۔

📚110 سرمشق از سخنان حضرت علی (ع)، آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی، ص140-139۔

‼️‼️‼️‼️‼️