🌹ہفتۂ وحدت🌹
👈🏼ایک مطالعہ (2)
🌷امام صادق(ع)کا سلوک اہل سنت فقیروں کے ساتھ
📗عنْ مُعَلَّى بْنِ خُنَيْسٍ قَالَ خَرَجَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ع فِي لَيْلَةٍ قَدْ رَشَّتْ وَ هُوَ يُرِيدُ ظُلَّةَ بَنِي سَاعِدَةَ فَاتَّبَعْتُهُ فَإِذَا هُوَ قَدْ سَقَطَ مِنْهُ شَيْءٌ- فَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ ارْدُدْ عَلَيْنَا فَأَتَيْتُهُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ- فَقَالَ: مُعَلًّى قُلْتُ نَعَمْ جُعِلْتُ فِدَاكَ، قَالَ: الْتَمِسْ بِيَدِكَ، فَمَا وَجَدْتَ مِنْ شَيْءٍ فَادْفَعْهُ إِلَيَّ- فَإِذَا أَنَا بِخُبْزٍ كَثِيرٍ مُنْتَشِرٍ، فَجَعَلْتُ أَدْفَعُ إِلَيْهِ الرَّغِيفَ وَ الرَّغِيفَيْنِ، وَ إِذَا مَعَهُ جِرَابٌ أَعْجَزُ عَنْ حَمْلِهِ فَقُلْتُ: جُعِلْتُ فِدَاكَ احْمِلْهُ عَلَيَّ، فَقَالَ: أَنَا أَوْلَى بِهِ مِنْكَ- وَ لَكِنِ امْضِ مَعِي، فَأَتَيْنَا ظُلَّةَ بَنِي سَاعِدَةَ فَإِذَا نَحْنُ بِقَوْمٍ نِيَامٍ فَجَعَلَ يَدُسُ الرَّغِيفَ وَ الرَّغِيفَيْنِ- حَتَّى أَتَى عَلَى آخِرِهِمْ حَتَّى إِذَا انْصَرَفْنَا، قُلْتُ لَهُ: يَعْرِفُ هَؤُلَاءِ هَذَا الْأَمْرَ قَالَ: لَا- لَوْ عَرَفُوا كَانَ الْوَاجِبُ عَلَيْنَا أَنْ نُوَاسِيَهُمْ بِالدُّقَّةِ وَ هُوَ الْمِلْحُ....
✍🏼تفسیر عیاشی ( 320 ه. ق میں لکھی گئی کتاب)
میں روایت ہے کہ حضرت امام صادق علیہ السلام برسات کی رات میں گھر سے باہر نکلے اور قبیلہ بنی ساعدہ کی طرف جارہے تھے، میں ان کے پیچھے پیچھے چل پڑا۔ راستے میں امام کے ہاتھوں سے کوئی چیز گرپڑی، فرمایا: بسم اللہ خدایا اسے پلٹادے۔ میں قریب گیا اور سلام کیا، امام(ع) نے فرمایا: معلّی ہو؟ عرض کیا: ہاں، آپ پر قربان جاؤں۔ فرمایا: اپنے ہاتھ سے تلاش کرو، جو مل جائے مجھے دے دو۔ میں نے بہت ساری بکھری ہوئی روٹیاں پائیں، انہیں امام کو دیتا گیا؛ دیکھا کہ روٹی کی بوری ہے جسے میں اٹھا نہیں سکتا تھا، عرض کیا آپ پر قربان جاؤں۔ اجازت دیں تو میں اٹھالوں، امام (ع) فرمایا: نہیں میں اس کام کے لئے تم سے بہتر ہوں، لیکن میرے ساتھ آجاؤ۔
🔸ہم بنی ساعدہ کے سائبان کے نیچے گئے؛ وہاں بہت سے لوگ سوئے ہوئے تھے، امام(ع) ایک دو روٹیاں سب کے لباس کے نیچے رکھتے چلے گئے، یہاں تک کہ جب ہم واپس ہوئے۔
🔹میں نے امام(ع) سے عرض کیا: کیا وہ سب امر ولایت کا اعتراف کرتے ہیں؟ (کیا شیعہ تھے)،
🔸فرمایا: نہیں۔
💎اگر مذہب حق پر ہوتے (شیعہ ہوتے) تو واجب تھا کہ ان کے کھانے کے نمک میں بھی شریک رہتا۔۔۔۔
📚عياشى، محمد بن مسعود، التفسير ( تفسير العياشي)، 2جلد، ص107، مكتبة العلمية الاسلامية 1380 ه.ق;؛ كلينى، محمد بن يعقوب, الكافي (ط - الإسلامية)، ج4، ص8، باب صدقة الليل
✅نکتہ
اگرچہ روایت صدقہ دینے کے باب میں ذکر ہوئی ہے، لیکن امام صادق علیہ السلام کی عظیم سیرت کی طرف بھی اشارہ کررہی ہے یعنی امام صادق علیہ السلام اہل سنت فقراء کی بھی مدد کیا کرتے تھے اور وہ بھی چھپ کر؛ مذہب تشیع کی طرف کھینچ کر لانے کے لئے نہیں بلکہ اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انجام دیتے تھے۔
☘️☘️☘️☘️☘️