علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 25 فروری، 2025



🌹 قال الله تعالی:


📖 وَ الَّذِینَ اجْتَنَبُوا الطّاغُوتَ أَنْ یَعْبُدُوها وَ أَنابُوا إِلَى اللّهِ لَهُمُ الْبُشْرى فَبَشِّرْ عِبادِ


الَّذِینَ یَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولئِکَ الَّذِینَ هَداهُمُ اللّهُ وَ أُولئِکَ هُمْ أُولُوا الْأَلْبابِ


🔵 اور جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کیا ان کے لئے خوشخبری ہے۔ پس آپ میرے ان بندوں کو بشارت دے دیجئے جو بات کو سنا کرتے ہیں اور اس میں سے بہتر کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے اور یہی صاحبان عقل ہیں۔ 


📚 سورہ زمر، آیت ۱۷۔۱۸


✍🏼 انسان کا کمال کردار یہ ہے کہ باتوں پر توجہ دے اور پھر فیصلہ کرے کہ کون سی بات اچھی ہے اور اسی بات کا اتباع کرے۔ نہ ایسا اندھا ہوجائے کہ ہر بات کے پیچھے چل پڑے اور نہ ایسا بہرہ بن جائے کہ اپنے خیالات کے آگے کسی کی بات نہ سنے۔ اور جب اس میں یہ کمال پیدا ہوجائے گا تو باتوں کو سنے گا اور جو سب سے بہتر بات ہوگی اس کا اتباع کرے گا تو خودبخود بندہ مسلمان و مومن ہوجائے گا۔ اس لئے کہ خدائے متعال سے بہتر کسی کی بات اور کسی کا کلام نہیں ہے۔ اور انسان کا کل کمال یہی ہے کہ اس کے احکام اور ارشادات پر عمل کرے اور اس سے سرمو تجاوز و انحراف نہ کرے۔


📚انوار القرآن، علامہ جوادی رح۔۔، ص۸۶۸



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor