علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 28 فروری، 2025

#تقویٰ #عمل



#تقویٰ


#عمل


🌹🌹 مفضل بن عمر کہتے ہیں:


میں حضرت امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر تھا، تبھی ہم نے اعمال کی بات چھیڑی، میں نے عرض کیا:


میرے اعمال کتنے کم اور کمزور ہیں!


آپ علیہ السلام نے فرمایا: خاموش رہو اور استغفار کرو۔


اس کے بعد مجھ سے فرمایا: 


🟤 " إِنَّ قَلِيلَ‏ الْعَمَلِ‏ مَعَ‏ التَّقْوَى‏ خَيْرٌ مِنْ‏ كَثِيرِ الْعَمَلِ‏ بِلَا تَقْوَى‏ "


🔵 " کم عمل جو تقویٰ کے ساتھ ہو اس زیادہ عمل سے بہتر ہے جو بغیر تقویٰ کے ہو "


عرض کیا:


زیادہ عمل بغیر تقویٰ کے کیسے ہے؟


فرمایا: جیسے کوئی شخص لوگوں کو کھانا کھلائے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے اور مہمانوں کی خوب مہمان نوازی کرے، لیکن جیسے ہی اس پر حرام کا دروازہ کھلے تو وہ اس میں داخل ہوجائے، یہی عمل بغیر تقویٰ کے ہے۔ اور دوسرا وہ شخص ہے جو ایسے اعمال اپنے کارنامے میں نہیں رکھتا، لیکن جب اس پر حرام کا دروازہ کھلتا ہے تو وہ اس میں داخل نہیں ہوتا۔


📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج۲، ص۷۶، ح۷، باب الطاعة و التقوى


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor