علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 31 مارچ، 2022

بہترین_قرابت_داری

 


#بہترین_قرابت_داری


#اعلی_ترین_شرف_و_منزلت



🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:


🔴 الْمَـــوَدَّةُ أَشْبَـــكُ الْأَنْسَـــابِ وَ الْعِلْـــمُ أَشْـــرَفُ الْأَحْسَـــابِ.


🔵 دوستی اور محبّت مستحکم ترین نسب ہے، اور علم و دانش شریف ترین حسب ہے.

 

📚 كنز الفوائد، ج‏1، ص319، فصل من كلام أمير المؤمنين ص في ذكر العلم.....



▫️▫️▫️▫️▫️

 ✍🏼عرب میں یہ معروف ہے کہ جب وہ چاہتے ہیں کہ کسی کی شخصيّت کو بیان کریں تو اس کے «نَسَب» اور «حَسَب» کو بیان کرتے ہیں۔ «نسب» سے مراد یہ کہ وہ کس کا فرزند ہے اور کس قبیلے سے ہے؟


لیکن «حسب» لغت میں «مفاخر» کے معنی میں ہے، البتہ کبھی کبھی ان کے آباء و اجداد کے افتخارات کو بیان کرتے ہیں اور کبھی کبھی اپنے افتخارات کو؛ مثال کے طور پر «كريم» شخص کے لئے «كرم» حسب اور شرف شمار ہوتا ہے، خواہ ان کے اجداد کریم نہ رہے ہوں۔


 حضرت امام على عليہ السلام نے مذکورہ حدیث میں حسب و نسب کی ایک واضح تصویر پیش کرتے ہوئے فرمایا: «اہم ترین اور مستحکم ترین قرابت داری اور نسب، مودّت و محبّت ہے». کسی سے پوچھا گیا کہ اچھا دوست چاہتے ہو یا اچھا بھائی؟ جواب دیا: ایسا بھائی چاہتا ہوں جو میرے لئے ایک اچھا دوست ہو۔ مذکورہ روایت میں اسی مطلب کی جانب اشارہ موجود ہے۔


محبّت واقعی میں معجزه کرتی ہے، محبّت سخت ترين دشمنوں کو بھی راہ راست پر لا سکتی ہے اور یہ دنیا و آخرت کی ترقی کا بہترین وسیلہ ہے اور پوری دنیا دین اسلام کی تبلیغ و تروج کا اہم سرمایہ ہے۔


 حدیث کے اگلے فقرے میں فرمایا: «وہ بہترین چیز جس پر فخر کیا جا سکتا ہے وہ علم و دانش ہے» اور چونکہ اس روایت میں «علم» مطلق ذکر ہوا ہے، جو مکروہ اور حرام علوم کو چھوڑ کر تمام علوم پر مشتمل ہے۔


📌 اس کا نتيجہ یہ ہے کہ کامیابی کے دو سبب ہیں: «علم» و «محبّت»



📚 110سرمشق از سخنان حضرت علی علیہ االسلام ، حضرت آیۃ اللہ مکارم شیرازی دام ظلہ،ص83.



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor