علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 23 جنوری، 2021

دروس فاطمی

 


1️⃣ کیامیں شیعہ ہوں؟!

 

▪️حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیہا:

▫️إنْ كُنْتَ تَعْمَلُ بِمَا أَمَرْنَاكَ، وَ تَنْتَهِي عَمَّا زَجَرْنَاكَ عَنْهُ فَأَنْتَ مِنْ شِيعَتِنَا، وَ إِلَّا فَلَا.▫️

⚫️ قالَ رَجُلٌ لِامْرَأَتِهِ: اذْهَبِي إِلَى فَاطِمَةَ ع بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ ص فَسَلِيهَا عَنِّي، أَنَا مِنْ شِيعَتِكُمْ، أَوَ لَسْتُ مِنْ شِيعَتِكُمْ فَسَأَلَتْهَا، فَقَالَتْ ع: قُولِي لَهُ: إِنْ كُنْتَ تَعْمَلُ بِمَا أَمَرْنَاكَ، وَ تَنْتَهِي عَمَّا زَجَرْنَاكَ عَنْهُ فَأَنْتَ مِنْ شِيعَتِنَا، وَ إِلَّا فَلَا.

⚪️ ایک شخص نے اپنی زوجہ سے کہا: حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ علیہما السلام کی خدمت جاؤ اور میرے بارے میں سوال کرو کہ آیا میں آپ کے شیعوں میں سے ہوں یا نہیں؟ اس نے سوال کیا۔

 

حضرت فاطمہ علیہا السلام نے فرمایا: ان سے بتا دیں؛

 

جس چیز کا ہم نے تمہیں حکم دیا ہے اگر اس پر عمل کرتے ہو، اور جس سے ہم نے منع کیا ہے اس سے رکتے ہو تو ہمارے شیعوں میں سے ہو۔ ورنہ ہرگز ۔

 

📚 التفسير المنسوب إلى الإمام الحسن العسكري عليه السلام، ص308، [بيان معنى الشيعة:]

📚 البرهان في تفسير القرآن، ج4، ص602، [سورة الصافات(37): آية 83]

 

2️ پہلے پڑوسی

 


▪️حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیہا ▪️:

 

▫️الْجَارَ ثُمَّ الدَّارَ.▫️

 

⚫️رأَيْتُ أُمِّي فَاطِمَةَ ع قَامَتْ فِي مِحْرَابِهَا لَيْلَةَ جُمُعَتِهَا فَلَمْ تَزَلْ رَاكِعَةً سَاجِدَةً حَتَّى اتَّضَحَ عَمُودُ الصُّبْحِ وَ سَمِعْتُهَا تَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَ تُسَمِّيهِمْ وَ تُكْثِرُ الدُّعَاءَ لَهُمْ وَ لَا تَدْعُو لِنَفْسِهَا بِشَيْ‏ءٍ فَقُلْتُ لَهَا يَا أُمَّاهْ لِمَ لَا تَدْعِينَ لِنَفْسِكِ كَمَا تَدْعِينَ لِغَيْرِكِ فَقَالَتْ يَا بُنَيَّ الْجَارَ ثُمَّ الدَّارَ.

 

⚪️ حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: میں نے اپنی مادر گرامی کو دیکھا کہ شب جمعہ محراب عبادت میں کھڑی ہوتی ہیں اور طلوع صبح تک مسلسل رکوع و سجود میں مشغول رہتی ہیں، اور میں نے سنا کہ وہ مومنین و مومنات کے لئے دعا فرمارہی ہیں اور انکا نام لیکر ان کے لئے کثرت سے دعا مانگ رہی ہیں لیکن اپنے لئے کوئی بھی دعا نہیں کررہی ہیں؛

عرض کیا: اے مادر گرامی! جس طرح آپ دوسروں کے لئے دعا کررہی ہیں اپنے لئے کیوں نہیں کرتیں؟

فرمایا: میرے بیٹے!


▪️الْجَارَ ثُمَّ الدَّارَ

▫️پہلے پڑوسی پھر اپنا گھر

📚علل الشرائع، ابن بابويه، ج1، ص182۔

📚وسائل الشيعة، شيخ حر عاملى، ج7، ص113۔


3️⃣ خواتین کے لئے بہترین



▪️حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیہا ▪️:

▫️خیرٌ لِلنِّساءِ أن لایَرَینَ الرِّجالَ و لایَراهُنَّ الرِّجالُ▫️

⚫️حضرت امام علی علیہ السلام سے روایت ہے کہ: ایک دن ہم چند اصحاب کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تبھی حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے سوال کیا: مجھے بتائیے کہ خواتین کے لئے بہترین چیز کیا ہے؟  تو کسی نے مناسب جواب نہ دیا۔ میں گھر میں فاطمہ کے پاس آیا اور ذکر کیا کہ آج رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ نے ایسا سوال کیا تھا؛ لیکن کوئی بتا نہ سکا۔ حضرت فاطمہ علیہا السلام نے کہا: لیکن میں جاتنی ہوں؛

⚫️خیرٌ لِلنِّساءِ أن لایَرَینَ الرِّجالَ و لایَراهُنَّ الرِّجالُ؛

⚪️خواتین کے لئے بہترین چیز یہ ہے کہ (ضرورت کے بغیر) نہ وہ نامحرم مردوں کو دیکھیں اور نہ ہی نامحرم مرد ان کو دیکھیں۔

میں حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوا، عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے  سوال کیا تھا: خواتین کے لئے بہترین چیز کیا ہے؟ میں اس کا جواب لایا ہوں کہ خواتین کے لئے بہترین چیز یہ ہے کہ نہ وہ نامحرم مردوں کو دیکھیں اور نہ ہی نامحرم مرد انہیں دیکھیں۔

حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا: آپ تو خود یہاں تھے۔۔ یہ جواب کس نے دیا ہے؟

عرض کیا: فاطمہ زہرا نے۔ آنحضرت صلّی اللہ علیہ و آلہ تعجب کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: بیشک فاطمہ میرا ٹکڑا ہے۔


📚كشف الغمة في معرفة الأئمة (ط - القديمة)، اربلى، على بن عيسى، ج1، ص466، منزلتها عند النبي ص

 


4️⃣ شوہر کا خیال


▪️حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیہا▪️:

▫️يا أَبَا الْحَسَنِ! إِنِّي لَأَسْتَحْيِي مِنْ إِلَهِي أَنْ أُكَلِّفَ نَفْسَكَ مَا لَا تَقْدِرُ عَلَيْه▫️

⚫️ أصْبَحَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ع ذَاتَ يَوْمٍ سَاغِباً فَقَالَ يَا فَاطِمَةُ هَلْ عِنْدَكِ شَيْ‏ءٌ تُغَذِّينِيهِ قَالَتْ لَا وَ الَّذِي أَكْرَمَ أَبِي بِالنُّبُوَّةِ وَ أَكْرَمَكَ بِالْوَصِيَّةِ مَا أَصْبَحَ الْغَدَاةَ عِنْدِي شَيْ‏ءٌ وَ مَا كَانَ شَيْ‏ءٌ أُطْعِمْنَاهُ مُذْ يَوْمَيْنِ إِلَّا شَيْ‏ءٌ كُنْتُ أُوثِرُكَ بِهِ عَلَى نَفْسِي وَ عَلَى ابْنَيَّ هَذَيْنِ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ فَقَالَ عَلِيٌّ يَا فَاطِمَةُ أَ لَا كُنْتِ أَعْلَمْتِينِي فَأَبْغِيَكُمْ شَيْئاً فَقَالَتْ يَا أَبَا الْحَسَنِ إِنِّي لَأَسْتَحْيِي مِنْ إِلَهِي أَنْ أُكَلِّفَ نَفْسَكَ مَا لَا تَقْدِرُ عَلَيْه....


⚪️ حضرت علی علیہ السلام ایک دن صبح بھوک کے عالم میں فرماتے ہیں: اے فاطمہ! کیا آپ کے پاس کوئی کھانے کی چیز موجود ہے کہ مجھے دے سکو؟ آپ (س) نے جواب دیا: نہیں، اس خدا کی قسم جس نے میرے بابا کو نبوّت اور آپ کو امامت سے شرفیاب کیا، دو دن سے گھر میں زیادہ مقدار میں کھانا نہیں تھا، میں ان ایّام میں آپ کو کھانے کے سلسلہ میں اپنے اور اپنے بچّوں پر ترجیح دیتی رہی۔ حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: اے فاطمہ! آپ نے مجھے اس کی اطلاع کیوں نہ دی تاکہ آپ کے لئے کچھ مہیا کرسکتا؟

حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے فرمایا: 

▫️اے ابوالحسن! مجھے اپنے پروردگار سے شرم آتی ہے کہ میں آپ کو کسی ایسی چیز کی زحمت دوں جو آپ سے ممکن نہ ہو پائے۔▫️

📚تأويل الآيات الظاهرة في فضائل العترة الطاهرة، استرآبادى، ص114، [سورة آلعمران: آية 37]

📚تفسير فرات الكوفي، فرات بن ابراهيم، ج1، ص83، [سورة آلعمران: آية 37]


5️⃣ حجاب



▪️حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیہا▪️:

▫️إنْ لَمْ يَكُنْ يَرَانِي فَإِنِّي أَرَاهُ وَ هُوَ يَشَمُّ الرِّيحَ▫️

 

⚫️اسْتَأْذَنَ أَعْمَى عَلَى فَاطِمَةَ ع فَحَجَبَتْهُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ ع لِمَ تَحْجُبِينَهُ وَ هُوَ لَا يَرَاكِ؟!

  قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنْ لَمْ يَكُنْ يَرَانِي فَإِنِّي أَرَاهُ وَ هُوَ يَشَمُّ الرِّيحَ

 فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ: أَشْهَدُ أَنَّكِ بَضْعَةٌ مِنِّي.

⚪️ ایک نابینا شخص نے حضرت فاطمہ علیہا السلام سے گھر میں شرفیابی کی اجازت چاہی؛ فاطمہ سلام اللہ علیہا نے ان سے پردہ کیا۔ نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے آپ (س) سے فرمایا: کیوں تم نے خود کو مستور کیا؟! جب کہ وہ تمہیں دیکھ نہیں سکتے؟؟

حضرت زھرا علیہا السلام نے جواب دیا: یا رسول اللہ!

"اگرچہ وہ مجھ کو نہیں دیکھ سکتے لیکن میں تو ان کو دیکھ سکتی ہوں، (اگرچہ وہ دیکھ نہیں سکتے) لیکن وہ ایک خاتون کی خوشبو کو محسوس تو کر سکتے ہیں"۔

◽️حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے فرمایا: .میں گواہی دیتا ہوں کہ تو میرا ٹکڑا ہے۔

📚دعائم الإسلام، ابن حيون، ج2، ص214، فصل ذكر الدخول بالنساء و معاشرتهن

📚النوادر (للراوندي)، راوندى كاشانى، ص13، شأن المرأة


6️⃣ امامت



▪️حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیہا▪️:


⚫️ امّا وَاللّهِ، لَوْتَرَكُوا الْحَقَّ عَلى اهْلِهِ وَاتَّبَعُوا عِتْرَةَ نَبیّه ، لَمّا اخْتَلَفَ فِى اللّهِ اثْنانِ،

 

وَلَوَرِثَها سَلَفٌ عَنْ سَلَفٍ، وَخَلْفٌ بَعْدَ خَلَفٍ

 

حَتّى یَقُومَ قائِمُنا، التّاسِعُ مِنْ وُلْدِ الْحُسَیْنِ عَلَیْهِالسَّلام .


⚪️ خدا کی قسم، اگر حق (امامت و خلافت) کو اس کے اہل کے سپرد کردیتے، اور اپنے نبی صلّی اللہ علیہ و آلہ کے اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کرتے تو دو لوگ بھی خدا  کے سلسلہ میں آپس میں اختلاف نہ کرتے۔


اور خلافت و امامت ایک سے دوسرے کی طرف منتقل ہوتی رہتی یہاں تک کہ  حسین (علیہ السلام) کی اولاد میں سے نویں امام قائم آل محمد (عجل اللہ فرجہ الشریف) تک پہونچ جاتی اور وہ قیام کرتا۔


📚الإمامة و التبصرة من الحيرة، ابن بابويه، ص1، الأحاديث


7️⃣ ماں



▪️حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیہا▪️:


⚫️ إلزَم رِجلَها؛ فَإنَّ الجَنَّةَ تَحتَ أقدامِها۔


⚪️ ماں کی خدمت میں رہو؛ کیونکہ جنّت ماں کے قدموں میں ہے۔


📚عوالم العلوم و المعارف والأحوال من الآيات و الأخبار و الأقوال، ج11، ص910.


📚كنز العمال في سنن الأقوال والأفعال، ج16، ص462، ح 45443 .


https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor