علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 21 اگست، 2024

اربعین-زیارت



 #اربعین


#زیارت

▫️حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام:

▪️
علَامَاتُ الْمُؤْمِنِ خَمْسٌ صَلَاةُ الْإِحْدَى وَ الْخَمْسِينَ وَ زِيَارَةُ الْأَرْبَعِينَ‏ وَ التَّخَتُّمُ فِي الْيَمِينِ وَ تَعْفِيرُ الْجَبِينِ وَ الْجَهْرُ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ‏.


▪️مومن کی پانچ علامتیں ہیں: ۱۔ اکیاون رکعت نماز پڑھنا۔ ۲۔ زیارت اربعین۔ ۳۔ داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہننا۔ ۴۔  سجدہ میں پیشانی کو خاک پر رکھنا۔ ۵۔ بلند آواز سے بسم اللہ کہنا۔

📚كتاب المزار- مناسك المزار(للمفيد)،ص۵۳، باب فضل زيارة الأربعين؛ تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)، ج‏۶، ص۵۲؛ مصباح المتهجد و سلاح  المتعبد، ج‏۲، ص۷۸۸۔



https://t.me/klmnoor

https://www.facebook.com/klmnoor

بدھ، 7 اگست، 2024

غیبت



#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام:


#غیبت


▪️ لَا تَقُولَنَّ فِي أَخِيكَ الْمُؤْمِنِ إِذَا تَوَارَى عَنْكَ إِلَّا مِثْلَ مَا تُحِبُّ أَنْ يَقُولَ فِيكَ إِذَا تَوَارَيْتَ عَنْهُ۔


▪️ اپنے برادرِ مومن کے بارے میں اس کی غیر موجودگی میں کچھ نہ کہو سوائے ایسی بات کے جسے تم پسند کرتے ہو کہ وہ تمہاری غیر موجودگی میں کہے۔

منگل، 6 اگست، 2024

۱/صفر: اسیران کربلا کا شام میں ورود



۱/صفر


۱ – #سر_مطہر_امام_حسین_علیہ_السلام_کا_شام_میں_ورود


بنی امیہ نے اس دن حضرت امام حسین علیہ السلام کے سر اقدس کے شام میں لائے جانے کی خوشی میں عید منائی۔


[توضیح المقاصد، ص۵؛ مصباح کفعمی، ج۲، ص۵۹۶؛ الوقایع و الحوادث، ج۵، ص۵؛ تقویم المحسنین، ص۱۵؛ اختیارات، ص۳]

اتوار، 4 اگست، 2024

کامیابی



#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام

#کامیابی


⚫️ لَا أَفْلَحَ قَوْمٌ اشْتَرَوْا مَرْضَاةَ الْمَخْلُوقِ بِسَخَطِ الْخَالِقِ


⚪️ جو لوگ خالق کی ناراضگی کے ذریعہ مخلوق کی خوشی حاصل کریں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔