علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 31 مئی، 2023

ولادت_با_سعادت_حضرت_علی_بن_موسی_الرضا_علیہ_السلام

 


۱۱/ ذی القعده


#ولادت_با_سعادت_حضرت_علی_بن_موسی_الرضا_علیہ_السلام

▫️حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت سنہ ۱۴۸ھ، بروز پنجشنبہ، مدینہ منورہ میں ہوئی۔

[اعلام الوری، ج۲۰، ص۴۰؛ تاج الوالید، ص۴۸؛ جلاء العیون، ص۵۴۴؛ فیض العلام، ص۹۰؛ بحار الانوار، ج۴۹، ص۳، ۹، ۱۰؛ ج۹۹، ص۲؛ روضۃ الواعظین، ص۲۳۶؛ انوار البھیۃ، ص۳۰۹]

▫️آپ علیہ السلام کی ولادت کے سلسلہ میں ۱۱/ ذی الحجہ اور ۱۱/ ربیع الاول کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے۔

[کشف الغمۃ، ج۲، ص۲۹۷؛ بحارالانوار، ج۴۹، ص۲؛ فیض العلام، ص۱۱۹؛ عیون اخبار الرضا، ج۲، ص۲۸۔۔۔]

▫️آپ علیہ السلام کے والد ماجد حضرت موسی بن جعفر علیہ السّلام، اور والدہ ماجدہ حضرت امّ البنین نجمہ سلام اللَّہ علیہا ہیں۔

[اعلام الوری، ج۲، ص۴۰، بحار الانوار، ج۴۹، ص۱۰۔۶؛ ارشاد، ج۲، ص۲۴۶]

▫️آپ علیہ السلام کا نام مبارک "علی" ہے، اور آپ علیہ السلام کی کنیت "ابوالحسن" ہے، اور خاص کنیت "ابوعلی" ہے۔

اور آپ علیہ السلام کے القاب: سراج اللَّہ، نور الہدیٰ، قرۃ عین المؤمنین، مکیدۃ الملحدین، کفو الملک، کافی الخلق، رب السریر، رئاب التدبیر (مصلح کے معنی میں)، فاضل، صابر، وفیّ، صدیق، رضی ہیں۔

[مناقب آل ابی طالب، ج۴، ص۳۹۷؛ بحار الانوار، ج۴۹، ص۱۰]

▫️جس وقت حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت ہوتی ہے، حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام حکم فرماتے ہیں کہ ان کے فرزند کو ان کے پاس لایا جائے۔

حضرت امام رضا علیہ السلام کو ایک سفید کپڑے میں لپیٹ کر والد کی خدمت میں لایا گیا۔ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے آپ علیہ السلام کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی، اور آب فرات کو آپ علیہ السلام کے دہن اقدس میں ڈالا اور پھر والدہ مکرمہ جناب نجمہ سلام اللہ علیہا کے پاس واپس بھیج دیا۔

[عیون اخبار الرضا علیہ السلام، ج۲، ص۳۰؛ بحار الانوار، ج۴۹، ص۹]

📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۱۱/ ذوالقعدہ، ص۳۲۹۔


https://t.me/klmnoor

https://www.facebook.com/klmnoor