۶/ محرم
۱– #حبیب_بن_مظاہر_کا_بنی_اسد_سے_مدد_طلب_کرنا
شب ششم یا ہفتم میں جناب حبیب ابن مظاہر اسدی حضرت امام حسین علیہ السلام کے اذن سے امام علیہ السلام کی نصرت پر لوگوں کو جمع کرنے کے لئے قبیلہ بنی اسد کے پاس تشریف لے گئے۔ قبیلہ بنی اسد کے لوگوں نے دعوت پر لبیک کہا اور نصرت کے لئے روانہ ہوئے، لیکن جاسوسوں نے اس کی خبر عمر سعد تک پہونچا دی، اس نے اپنے لشکر میں سے کچھ لوگوں کو ان کی طرف روانہ کیا تاکہ انہیں آنے سے روک دیں، لہذا راستے میں ان کا آمنا سامنا ہوا، اور بنی اسد کے کافی لوگوں نے جام شہادت نوش کیا اور بعض لوگ زخمی ہوگئے اور باقی لوگ مجبورا واپس چلے گئے۔ حبیب بن مظاہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں آئے اور سارا ماجرا بیان کیا۔